براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری، 10 میں سے 4 کوہ پیماؤں کی لاشیں برآمد

جمعہ 31 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قراقرم کے پہاڑی سلسلے میں واقع دنیا کی بلند ترین چوٹیوں میں شامل براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے بعد لاپتا ہونے والے بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، جبکہ امدادی ٹیموں نے لاپتا 10 کوہ پیماؤں میں سے 4 کی لاشیں برآمد کر لی ہیں۔

حکام کے مطابق گزشتہ روز براڈ پیک سر کرنے کی کوشش کے دوران کوہ پیماؤں کا ایک بین الاقوامی گروپ اچانک برفانی تودے کی زد میں آ گیا، جس کے بعد ٹیم کے تمام ارکان سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے معروف کوہ پیما نرمل پرجا سمیت 10 کوہ پیما لاپتا، ریسکیو آپریشن جاری

لاپتا کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے جاری سرچ اینڈ ریسکیو مشن کی قیادت معروف پاکستانی کوہ پیما سرباز خان کر رہے ہیں۔ امدادی ٹیمیں دشوار گزار پہاڑی علاقے میں خراب موسمی حالات کے باوجود لاپتا کوہ پیماؤں تک پہنچنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

حکام کے مطابق لاپتا ٹیم میں امریکا، نیپال اور عمان سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما شامل ہیں، جبکہ ہنزہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی بھی اس مہم کا حصہ تھے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں برفانی تودے اور دشوار گزار جغرافیائی حالات کے باعث امدادی کارروائیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، تاہم ہیلی کاپٹروں اور زمینی ٹیموں کی مدد سے سرچ آپریشن بلا تعطل جاری رکھا گیا ہے۔

براڈ پیک 8,047 میٹر (26,401 فٹ) بلند چوٹی ہے اور دنیا کی بارہویں بلند ترین چوٹی شمار ہوتی ہے۔ ہر سال دنیا بھر سے درجنوں کوہ پیما اس چوٹی کو سر کرنے کے لیے پاکستان کا رخ کرتے ہیں، تاہم سخت موسمی حالات اور برفانی تودوں کے باعث یہ چوٹی خطرناک ترین کوہ پیمائی مقامات میں شمار کی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کا ایرانی ڈرون نیٹ ورک سے متعلق معلومات پر 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، تمام شاہراہوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں، پولیس

’پاکستانی ڈراموں کا کوئی مقابلہ نہیں‘، بھارتی اداکارہ شہناز گل بھی ہانیہ عامر، بلال عباس اور فہد مصطفیٰ کی دیوانی نکلیں

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے کے پی اور بلوچستان کے تاجروں کی ملاقات، کیا کچھ زیربحث آیا؟

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے وفود میں اہم ملاقات، کشیدگی ختم کرنے پر اتفاق

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘