پاکستانی ریسکیو ٹیم براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے بعد لاپتا ہونے والے کوہ پیماؤں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کو 3 کوہ پیماؤں کی لاشیں ملنے کے بعد باقی 7 افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے معروف کوہ پیما نرمل پرجا سمیت 10 کوہ پیما لاپتا، ریسکیو آپریشن جاری
الپائن کلب آف پاکستان کے نائب صدر کرار حیدری کے مطابق 10 رکنی بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی ٹیم جمعرات کو براڈ پیک کی چوٹی سر کرنے کی کوشش کے دوران برفانی تودے کی زد میں آگئی، جس کے بعد بیس کیمپ سے ان کا رابطہ منقطع ہوگیا۔
Rescue operation on Broad Peak. The climbers who died in the accident are being brought back by helicopter.@broadpeak @Alpine_Pakistan @PakistanJannatt pic.twitter.com/moalbuLPQJ
— K2 EXPRESS TV GB (@sadiqsidiqiGB_) August 1, 2026
کمشنر بلتستان کمال خان نے بتایا کہ ریسکیو ٹیم نے جمعہ کو 3 کوہ پیماؤں کی لاشیں برآمد کر لیں، جن کی شناخت عمان سے تعلق رکھنے والی نذیرہ احمد عبداللہ الحارثی، امریکا کی سارہ میلوری اور نیپال کے پور بہادر گرونگ کے نام سے ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ معروف پاکستانی کوہ پیما سرباز خان کی قیادت میں 3 رکنی سول ریسکیو ٹیم سرچ آپریشن میں مصروف ہے، جبکہ پاک فوج کے ایوی ایشن ہیلی کاپٹر بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: 14 سالہ ملائکہ خلجی نے کھوسر گنگ چوٹی سر کرکے بلوچستان کی پہلی خاتون کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا
ریڈیو پاکستان کے مطابق برفانی تودے کی زد میں آنے والی 10 رکنی ٹیم کے باقی 7 لاپتا کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے کوششیں مسلسل جاری ہیں۔
لاپتا افراد میں نیپال کے معروف کوہ پیما نرمل پرجا بھی شامل ہیں، جنہوں نے دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں کو کم ترین مدت میں سر کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔
ان کی اس غیر معمولی کامیابی پر 2021 میں نیٹ فلکس کی دستاویزی فلم نتھنگ ازامپوسیبل بھی بنائی گئی تھی۔
A search and rescue operation is continuing to locate members of an international mountaineering team who went missing after an avalanche struck Broad Peak in Pakistan's Karakoram mountain range.#News #RadioPakistan https://t.co/XDsC6A1Wbj pic.twitter.com/7ScX4PDagp
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) July 31, 2026
مقامی پولیس کے مطابق خراب موسمی حالات کے باعث جمعہ کی رات سرچ آپریشن عارضی طور پر روک دیا گیا تھا۔
گلگت بلتستان کے محکمہ سیاحت کے ڈپٹی ڈائریکٹر ساجد حسین نے کہا کہ جس علاقے میں تلاش جاری ہے وہ انتہائی دور افتادہ اور دشوار گزار ہے، جس کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے 3 کوہ پیما ہلاک، 10 لاپتا
براڈ پیک کی بلندی 8,047 میٹر ہے اور یہ دنیا کی 12ویں بلند ترین چوٹی ہے، جو پاکستان کے سلسلۂ کوہ قراقرم میں واقع ہے، جہاں دنیا کی 14 آٹھ ہزار میٹر سے بلند چوٹیوں میں سے 5 موجود ہیں، جو ہر سال دنیا بھر سے کوہ پیماؤں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہیں۔














