دو قدم چلنا بھی گوارا نہ ہوا! پارسل دروازے تک پہنچانے کے بجائے اچھال دیا، ویڈیو وائرل

جمعرات 6 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کی ریاست فلوریڈا میں ایک خاتون ڈلیوری ڈرائیور کی انوکھی حرکت سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی، جہاں اس نے گاہک کا پارسل دروازے تک رکھنے کے بجائے دور سے ہی اچھال کر برآمدے میں پھینک دیا، پھر اطمینان سے ’پروف آف ڈلیوری‘ کی تصویر کھینچی اور روانہ ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ایک گھر کے دروازے پر نصب رنگ (Ring) ڈور بیل کیمرے میں ریکارڈ ہوا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون ڈرائیور گھر کے قریب پہنچتی ہے، پارسل کو کنکریٹ کے فرش پر زور سے پھینکتی ہے، موبائل ڈیوائس سے تصویر لیتی ہے اور بغیر دروازے تک گئے واپس چلی جاتی ہے، جبکہ گھر کے اندر موجود کتا مسلسل بھونکتا رہتا ہے۔

فلوریڈا کے رہائشی نیتھن پیکاس نے بتایا کہ پارسل Yun Express نامی تھرڈ پارٹی کمپنی کے ذریعے پہنچایا گیا تھا، جو بعض اوقات Amazon کی جانب سے بھی ڈلیوریز کرتی ہے۔ انہوں نے پارسل کی تصویر بھی شیئر کی، جس میں ڈبے کا ایک کونا دبا ہوا دکھائی دیتا ہے۔

گاہک نے طنزیہ انداز میں کہا کہ شاید فلوریڈا کی شدید گرمی نے ڈرائیور کو دروازے تک جانے کے ’اضافی دو قدم‘ چلنے سے بھی روک دیا۔

واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایمیزون نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ طرزِ عمل اس کے ڈلیوری پارٹنرز کے مقررہ معیار کی عکاسی نہیں کرتا اور معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایمازون پر ملازمین چرانے کا الزام، وارنر برادرز نے عدالت میں بڑا مقدمہ دائر کردیا

تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ پارسل کے اندر موجود سامان کو کوئی نقصان پہنچا یا نہیں، اور نہ ہی یہ معلوم ہو سکا کہ متعلقہ ڈرائیور اب بھی ایمیزون کی ڈلیوریز انجام دے رہا ہے یا نہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی ڈلیوری ڈرائیور کی ویڈیو وائرل ہوئی ہو۔ گزشتہ ماہ امریکی ریاست جارجیا میں ایک FedEx ڈرائیور ’پروف آف ڈلیوری‘ کی تصویر لیتے ہوئے توازن کھو بیٹھا تھا اور سیدھا گھر کے سامنے موجود سوئمنگ پول میں جا گرا تھا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب گردش کرتی رہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خضدار: رشتے سے انکار پر خاندان کے 3 افراد قتل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رپورٹ طلب کرلی

تین گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ