قائم مقام گورنر پنجاب سے آذربائیجان کے سبکدوش سفیر کی الوداعی ملاقات

جمعرات 6 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

قائم مقام گورنر پنجاب و اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے پاکستان میں آذربائیجان کے سبکدوش ہونے والے سفیر خضر فرہادوف نے گورنر ہاؤس لاہور میں الوداعی ملاقات کی، جس میں پاک۔آذربائیجان تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

قائم مقام گورنر پنجاب و اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے پاکستان میں آذربائیجان کے سبکدوش ہونے والے سفیر خضر فرہادوف نے گورنر ہاؤس لاہور میں الوداعی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارتی و اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری، توانائی، تعلیم، سیاحت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:شہدا کی تضحیک ناقابلِ قبول، مولانا فضل الرحمان قوم سے معافی مانگیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان

قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور دیرینہ دوستی پر استوار ہیں۔ انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارت، توانائی، تعلیم، سیاحت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے پاکستان میں آذربائیجان کے سبکدوش ہونے والے سفیر خضر فرہادوف کی سفارتی خدمات کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ میں ان کے کردار کی تعریف کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر آذربائیجان کے سبکدوش سفیر خضر فرہادوف نے پاکستان میں اپنے قیام کے دوران ملنے والے تعاون پر حکومتِ پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کو مزید وسعت ملے گی۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون، سرمایہ کاری اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ملاقات میں سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی چودھری عامر حبیب، اسپیکر کے مشیر اسامہ خاور، پرنسپل سیکرٹری عماد حسین بھلی، ملک تیمور اور ملک علی بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تہران واشنگٹن مذاکرات: ماہرین نے امریکا کو ایران کی حکمتِ عملی سے خبردار کردیا

سپریم کورٹ کا مالک اور کرایہ دار کے تنازع پر اہم فیصلہ، ہائیکورٹ کا حکم کالعدم

پی سی بی کا بڑا ایکشن: کرکٹر حمزہ نذر 2 سال کے لیے معطل، 10 لاکھ روپے جرمانہ

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے اہم ملاقات کریں گے

جعلی شناخت کے سہارے 28 سال تک روپوش رہنے والا ملزم گرفتار

ویڈیو

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے اہم ملاقات کریں گے

وزیراعظم، اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ سعودی عرب آج سے، خطے کی صورتحال اور فلسطین سمیت اہم امور پر مشاورت ہوگی، دفتر خارجہ

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ