ڈراما ’ڈاکٹر بہو‘ نے مشکل موضوعات پر گفتگو کا راستہ کھولا، شجاع اسد

جمعرات 6 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اداکار شجاع اسد نے ڈراما ‘ڈاکٹر بہو’ کے اختتام پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ اس ڈرامے نے خاندانوں کو غم، تعلقات اور ذمہ داری جیسے مشکل موضوعات پر بات کرنے کی ترغیب دی ہوگی۔

شجاع اسد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک جذباتی پیغام میں ان تمام ناظرین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ڈراما دیکھا، حمایت کی، اس پر گفتگو کی، اتفاق یا اختلاف کیا اور اس سفر کا حصہ بنے۔

یہ بھی پڑھیں: ’تن من نیل ونیل‘ کی شوٹنگ کے دوران ڈر گیا تھا، شجاع اسد

اداکار کا کہنا تھا کہ ان کے پیشے کی سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ کوئی کہانی ختم ہونے کے بعد بھی لوگوں کے درمیان بات چیت کا آغاز کر دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ‘ڈاکٹر بہو’ نے ناظرین کے گھروں میں غم، دباؤ، غیر صحت مند تعلقات، معافی اور جواب دہی جیسے مشکل موضوعات پر گفتگو کو جنم دیا ہے تو ان کی ٹیم ایک بامقصد کام کرنے میں کامیاب رہی۔

اپنے کردار سلمان کے بارے میں بات کرتے ہوئے شجاع اسد نے کہا کہ یہ کردار مکمل انسان کے طور پر نہیں لکھا گیا تھا۔ سلمان سے غلطیاں ہوئیں، اسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور بعض مواقع پر وہ ایسا شخص بن گیا جو وہ خود نہیں بننا چاہتا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shuja Asad (@shujaasad)

انہوں نے کہا کہ کردار کی خاص بات یہ تھی کہ اس نے اپنی غلطیوں کو تسلیم کیا، معذرت کی اور خود کو بہتر بنانے کی کوشش کی، یہی چیز اسے حقیقت کے قریب بناتی ہے۔

شجاع اسد نے ڈرامے کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ساتھی اداکاروں، ہدایت کار، لکھاریوں، پروڈیوسرز، عملے اور پس پردہ کام کرنے والے تمام افراد کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان پر اعتماد کیا۔

انہوں نے اپنے پیغام کے ساتھ اداکارہ کبریٰ خان کے ہمراہ تصویر بھی شیئر کی، جنہوں نے اس سے قبل ڈرامے کے اختتام پر اپنی ٹیم کے لیے شکریہ کا پیغام جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈراما سیریل’ڈاکٹر بہو‘ کیوں مشہور ہو رہا ہے؟، ہدایتکار مہرین جبار نے وجہ بتادی

کبریٰ خان نے کہا تھا کہ اس ڈرامے پر کام کرنا ان کے لیے شاندار تجربہ رہا۔ انہوں نے بتایا کہ نو ماہ کا سفر سیٹ پر موجود خوشگوار ماحول اور ساتھیوں کے ساتھ گزرتے ہوئے اس قدر تیزی سے مکمل ہوا کہ احساس ہی نہیں ہوا۔

اداکارہ نے اپنی ٹیم کو خاندان سے بڑھ کر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایسے دوستوں کی طرح تھے جو مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے نئے ڈائریکٹر جنرل مقرر، جہانزیب شنواری یکم اکتوبر سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے

’جنریشن زی ووٹرز‘ کو لبھانے کے لیے مودی کا نیا روپ، انسٹاگرام پر انوکھے انداز میں مہم شروع

راولپنڈی میں 6 سالہ بچی لاپتا، نالے میں گرنے کے خدشے پر سرچ آپریشن شروع

امریکا کو ایران سے معاہدے کی امید: تھوڑا وقت لگے گا لیکن سب ٹھیک ہوجائے گا، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ 2026 کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

ویڈیو

براڈ پیک سانحہ: نرمل پرجا سمیت 5 بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو منتقل، 2 لاپتا افراد کی تلاش جاری

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے اہم ملاقات کریں گے

وزیراعظم، اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ سعودی عرب آج سے، خطے کی صورتحال اور فلسطین سمیت اہم امور پر مشاورت ہوگی، دفتر خارجہ

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ