بیرون ملک جانے کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلا سود قرض، حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

ہفتہ 8 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بیرون ملک روزگار کے لیے جانے کے خواہشمند پنجاب کے شہریوں کو صوبائی حکومت کی جانب سے مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے ’پرواز کارڈ‘ اسکیم شروع کردی گئی ہے، جس کے تحت اہل افراد کو ابتدائی اخراجات پورے کرنے کے لیے 10 لاکھ روپے تک کا بلا سود قرض دیا جائےگا۔

حکومت پنجاب کے اس پروگرام کے تحت بیرونِ ملک ملازمت کے لیے روانہ ہونے والے مستحق ورکرز ویزا، ہوائی ٹکٹ، میڈیکل اور دیگر ضروری ابتدائی اخراجات کے لیے قرض حاصل کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم اپنا گھر پروگرام کا آغاز ہوگیا: شہری آسان قرض کیسے حاصل کریں؟

پنجاب اسکل ڈیولپمنٹ فنڈ کے تعاون سے شروع کی گئی اسکیم کا مقصد بیرونِ ملک روزگار حاصل کرنے والے ہنر مند اور غیر ہنر مند افراد کو درپیش مالی مشکلات کم کرنا اور ان کے لیے قانونی طریقے سے بیرونِ ملک روانگی آسان بنانا ہے۔

یہ سہولت ان افراد کے لیے دستیاب ہوگی جن کے پاس کسی غیر ملکی کمپنی کی جانب سے ملازمت کا کنفرم افر لیٹر موجود ہو، تاہم وہ بیرونِ ملک روانگی سے قبل درکار اخراجات اپنی مدد آپ کے تحت ادا کرنے کی مالی استطاعت نہ رکھتے ہوں۔

کون افراد ’پرواز کارڈ‘ کے لیے اہل ہوں گے؟

اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے درخواست دہندہ کا پنجاب کا رہائشی ہونا ضروری ہے، جبکہ عمر کم از کم 18 سال مقرر کی گئی ہے۔

امیدوار کے پاس معتبر قومی شناختی کارڈ کے ساتھ بیرونِ ملک ملازمت کا تصدیق شدہ افر لیٹر بھی ہونا چاہیے۔

اس کے علاوہ غیر ملکی ملازمت سے حاصل ہونے والی ماہانہ تنخواہ 5 ہزار سعودی ریال یا اس کے مساوی دیگر کرنسی سے کم ہونی چاہیے۔

اس اسکیم میں مرد اور خواتین دونوں درخواست دے سکتے ہیں، جبکہ ہنر مند اور غیر ہنر مند ورکرز بھی قرض حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔

قرض کہاں خرچ کیا جاسکے گا؟

’پرواز کارڈ‘ کے تحت فراہم کیا جانے والا بلا سود قرض بیرونِ ملک ملازمت کے سلسلے میں درکار مختلف ابتدائی اخراجات کی ادائیگی کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

ان اخراجات میں ویزا پروسیسنگ فیس، میڈیکل ٹیسٹ، ہوائی ٹکٹ، پروٹیکٹر رجسٹریشن، اسکلز ویریفیکیشن اور لائسنس یافتہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کی فیس شامل ہے۔

آن لائن درخواست کیسے دی جائے گی؟

اہل امیدوار ’پرواز کارڈ‘ کے باضابطہ آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔

درخواست کے دوران ضروری دستاویزات اور بیرونِ ملک ملازمت سے متعلق ثبوت آن لائن اپ لوڈ کرکے درخواست جمع کرائی جاسکتی ہے۔

درخواست جمع ہونے کے بعد امیدوار پورٹل کے ذریعے اپنی درخواست کی پیش رفت بھی معلوم کرسکیں گے۔

حکام کے مطابق درخواست گزاروں کی جانب سے جمع کرائی جانے والی تمام دستاویزات کی باقاعدہ تصدیق کی جائے گی، جبکہ غلط یا نامکمل معلومات فراہم کرنے کی صورت میں درخواست منسوخ کردی جائے گی۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں 10 لاکھ کسان کارڈز کا ہدف آخری مرحلے میں، 360 ارب کے بلا سود قرضے جاری

حکومت پنجاب کے مطابق ’پرواز کارڈ‘ اسکیم کا مقصد شہریوں کو بیرونِ ملک روزگار کے لیے غیر قانونی ذرائع اختیار کرنے سے روکنا اور انہیں قانونی و محفوظ طریقے سے روزگار کے مواقع تک رسائی فراہم کرنا ہے، جس سے روزگار حاصل کرنے والے افراد کو معاشی طور پر مستحکم ہونے میں بھی مدد ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

امریکا، ایران کشیدگی میں پاکستان نے وہ کر دکھایا جو بڑی عالمی طاقتیں نہ کر سکیں، ساؤتھ ایشین وائسز

حماس کا غزہ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کے لیے آمادگی کا اعلان

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر