نیشنل چیمپینز کپ: مائیک ہیسن کی چاروں ٹیموں کے کوچنگ اسٹاف سے اہم مشاورت

اتوار 9 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نیشنل چیمپیئنز کپ کے سلسلے میں ملتان پہنچ گئے، جہاں انہوں نے ٹورنامنٹ میں شریک چاروں ٹیموں کے کوچنگ اسٹاف کے ساتھ اہم اجلاس کیا۔

اجلاس میں چاروں ٹیموں کے ہیڈ کوچز مصباح الحق، اعجاز جونیئر، اقبال امام اور اعزاز چیمہ کے علاوہ پاکستان کے بولنگ کوچ ایشلے نوفکے اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچ ایجوکیشن ہیڈ شاہد اسلم نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:2027 ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے نیشنل چیمپیئنز کپ اہم ثابت ہوگا، مائیک ہیسن

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران نیشنل چیمپیئنز کپ میں کھلاڑیوں کی ون ڈے کرکٹ کی مہارتیں بہتر بنانے، ان کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیشنل چیمپیئنز کپ آئندہ برس جنوبی افریقہ میں ہونے والے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے کی پہلی اہم کڑی ہے، جبکہ 11 اگست سے ٹورنامنٹ کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کے 2026-27 سیزن کا بھی باقاعدہ آغاز ہوجائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp