پنجاب میں خواتین کے خلاف جرائم کے 20 ہزار سے زائد مقدمات، اعداد و شمار تشویشناک ہیں، حسن مرتضیٰ

پیر 10 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پنجاب میں خواتین کے خلاف جرائم کے اعداد و شمار انتہائی تشویشناک ہیں، جنہوں نے حکومتی ترجیحات اور گورننس پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

مزید پڑھیں:50 عالمی ماہرین کا طالبان کے اقدامات کو ’صنفی امتیاز‘ کا بین الاقوامی جرم قرار دینے کا مطالبہ

پریس کانفرنس میں حسن مرتضیٰ نے دعویٰ کیا کہ جنوری سے جون 2026 تک خواتین کے خلاف سنگین نوعیت کے 3 ہزار 172 مقدمات رپورٹ ہوئے، جن میں پنجاب کا حصہ 74 فیصد ہے اور صوبے میں سنگین جرائم کے قریباً 2 ہزار 347 مقدمات درج ہوئے۔ ان میں ریپ، قتل اور دیگر جرائم شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس نے رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں خواتین کے خلاف جرائم کے مجموعی طور پر 20 ہزار 114 مقدمات درج کیے۔ ایس ایس ڈی او کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2025 میں پنجاب میں خواتین کے خلاف تشدد کے 15 ہزار سے زائد واقعات سامنے آئے، یعنی روزانہ اوسطاً 85 خواتین کو تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ اعداد و شمار سے محسوس ہوتا ہے کہ ملک میں 2 الگ پاکستان ہیں، ایک میں حکمرانوں کی ترجیحات اور دوسرے میں عوام کے مسائل ہیں۔ عام آدمی اور بااثر افراد کے لیے قانون کے مختلف معیار نہیں ہونے چاہئیں۔

انہوں نے لاہور میں ایک معذور بچی کے مبینہ جنسی تشدد کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ متاثرہ خاندان کو اب تک انصاف کیوں نہیں ملا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور متاثرہ بچی کے اہلخانہ پر مبینہ دباؤ اور صلح کے لیے ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

مزید پڑھیں:افغانستان کا بحران انسانی اسمگلنگ کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے، اقوام متحدہ

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ لاہور جیسے بڑے شہر میں ایسے واقعات حکومت کی گورننس پر بڑا سوال ہیں اور غریب کی بیٹی سمیت ہر متاثرہ شہری کو بلاامتیاز انصاف ملنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا عالمی آبی نظم کے لیے خطرناک مثال

ایک موت، قرض اور ایک ناقابلِ شناخت لاش: کیا میر رضا علی خان کیس کی گھتیاں سلجھنے والی ہیں؟

رونالڈو کی شادی کی افواہ پر ہزاروں مداح چرچ پہنچ گئے، اسٹار فٹبالر کا دلچسپ ردِعمل سامنے آگیا

مسلم لیگ ن کو الٹی گنتی کی دھمکی دینے والی پیپلز پارٹی اب کیا سیاسی حکمت عملی اختیار کرے گی؟

آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ جاری، احتجاج کرنے والے اپنے مقصد میں ناکام ہوگئے، رانا ثنا اللہ

ویڈیو

مسلم لیگ ن کو الٹی گنتی کی دھمکی دینے والی پیپلز پارٹی اب کیا سیاسی حکمت عملی اختیار کرے گی؟

آزاد کشمیر میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ: پونچھ ڈویژن کے 4 حلقوں میں پولنگ جاری، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

جشن آزادی پر قومی جذبے کا منفرد اظہار، معروف ایتھلیٹ جمال سید کی ’کے ٹو‘ سے اسکردو تک دوڑ

کالم / تجزیہ

حویلی آزاد کشمیر میں لگنے والے نعرے

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ