ایپل کا آئی او ایس 26.6.1 اپ ڈیٹ جلد جاری ہونے کا امکان، سیکیورٹی اور کارکردگی میں بہتری متوقع

پیر 10 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنے آئی فون صارفین کے لیے آئی او ایس 26.6.1 اپ ڈیٹ جاری کرنے کی تیاری کر رہی ہے، جس میں اہم سیکیورٹی مسائل کے حل، خرابیوں کی درستگی اور ڈیوائس کی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق یہ اپ ڈیٹ میک او ایس 26.6.1 کے اجرا کے بعد سامنے آئے گا اور آئندہ چند دنوں میں صارفین کے لیے دستیاب ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کا چین سے میموری چپس لینے پر غور

آئی او ایس 26.6.1 میں سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اصلاحات شامل ہونے کی توقع ہے، جن کے ذریعے گزشتہ ورژن میں موجود ممکنہ خامیوں اور خطرات کو دور کیا جائے گا تاکہ صارفین کا ڈیٹا زیادہ محفوظ بنایا جاسکے۔

اپ ڈیٹ میں بگز کو درست کرنے پر بھی کام کیا جائے گا۔ خاص طور پر شارٹ کٹس ایپ سے متعلق مسائل کے حل کی توقع ہے، جس کے باعث صارفین کو ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کو  پرزہ جات کی قلت نے مشکل میں ڈال دیا، شیئرز میں 5.5 فیصد کمی

اس کے علاوہ ایپل سسٹم کی رفتار، ردعمل اور مجموعی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے بھی اصلاحات شامل کرے گا، تاکہ آئی فون کا استعمال مزید ہموار اور مؤثر ہوسکے۔

رپورٹ کے مطابق آئی او ایس 26.6.1 اپ ڈیٹ ایپل کی جانب سے اپنے آپریٹنگ سسٹم کو مزید محفوظ، مستحکم اور بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp