امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو کو عہدے سے ہٹانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنا ’بڑی غلطی‘ ہوگی۔
مزید پڑھیں: فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کا جلد پاکستان کے دورے کا اعلان
ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر انفینٹینو کو ’شاندار‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں 2026 کا ورلڈ کپ اب تک کا سب سے کامیاب عالمی کپ رہا ہے اور اگر انہیں ہٹایا گیا تو آئندہ ورلڈ کپ اتنا کامیاب یا منافع بخش نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں: ’نفرت کے بیج نہ بوئیں‘: ورلڈ کپ 2026 پر تنقید کرنے والوں کو فیفا صدر کا دوٹوک جواب
انفینٹینو کو فیفا ورلڈ کپ کے تجارتی معاملات میں نجی سرمایہ کاروں کو قریباً 20 فیصد حصہ فروخت کرنے کی تجویز پر شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ یورپی، ایشیائی اور شمالی و وسطی امریکی فٹبال کنفیڈریشنز نے اس معاملے پر آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔













