صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مختلف ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری اور توثیق کی منظوری دیدی

منگل 11 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مختلف ہائی کورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری اور بعض ایڈیشنل ججز کی بطور مستقل ججز توثیق کی منظوری دے دی۔

ایوانِ صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدرِ مملکت نے لاہور، سندھ، پشاور، اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دی۔

مزید پڑھیں:جوڈیشل کمیشن اجلاس: اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹس کے لیے ججوں کی مستقل تقرری کی منظوری

صدر آصف علی زرداری نے سندھ ہائیکورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے بعض ایڈیشنل ججز کی بطور مستقل ججز توثیق کی بھی منظوری دے دی۔

صدرِ مملکت نے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کو وفاقی آئینی عدالت کے ججز کے مساوی کرنے کی منظوری بھی دی۔

اس کے علاوہ ہائی کورٹ ججز کی رخصت، پنشن اور مراعات سے متعلق 1997 کے حکم میں ترامیم کی بھی منظوری دے دی گئی۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کا جوڈیشل کمیشن میں شمولیت کا فیصلہ، عمران خان کی منظوری درکار

ایوانِ صدر کے مطابق صدرِ مملکت نے ہارون اختر کو وزیراعظم کا مشیر برائے صنعت و پیداوار مقرر کرنے کی منظوری بھی دے دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp