صبا حمید بیک وقت اہلیہ اور والدہ کیوں بن گئیں؟ فاران طاہر نے حیران کن حقیقت بتادی

منگل 11 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکار فاران طاہر نے معروف اداکارہ صبا حمید کے بیک وقت ان کی اہلیہ اور والدہ کا کردار ادا کرنے سے متعلق ناظرین کی حیرانی پر وضاحت کردی۔

فاران طاہر ان دنوں تین بڑے پاکستانی ڈراموں ’لیڈر‘، ’بس تیرا ساتھ ہو‘ اور ’درِ نجات‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں جنہیں ناظرین کی جانب سے بھی بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

تاہم ناظرین کی توجہ اس دلچسپ اتفاق نے حاصل کرلی کہ ڈراما ’بس تیرا ساتھ ہو‘ میں صبا حمید، فاران طاہر کی اہلیہ کے کردار میں نظر آ رہی ہیں جبکہ ’درِ نجات‘ میں وہ ان کی والدہ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

دونوں ڈراموں کے بیک وقت نشر ہونے کے باعث ناظرین کے لیے یہ صورتحال خاصی دلچسپ اور حیران کن بن گئی جس پر فاران طاہر نے بھی وضاحت پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار وسیم عباس صبا حمید سے طلاق پر پہلی بار کھل کر بول پڑے، 29 سالہ رشتے سے متعلق بڑے انکشافات

اداکار نے بتایا کہ دونوں ڈراموں کی شوٹنگ ایک دوسرے سے بالکل مختلف اوقات میں کی گئی تھی اور انہیں ایک ساتھ نشر کرنے کا منصوبہ نہیں تھا۔ ان کے مطابق دونوں پروجیکٹس کی شوٹنگ کے دوران ایسا نہیں ہوا کہ وہ بیک وقت دونوں ڈراموں کے سیٹس پر کام کر رہے ہوں۔

فاران طاہر کا کہنا تھا کہ دونوں ڈراموں کو ایک ساتھ نشر کرنے کا فیصلہ بعد میں چینل کی جانب سے کیا گیا جس کے باعث ناظرین کو صبا حمید کے دونوں مختلف کردار بیک وقت دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp