معروف اداکارہ نمل خاور سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر آئے روز اپنی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں، گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی جانب سے دعوٰی کیا جارہا ہے کہ انہوں نے اپنے چہرے کی کوسمیٹک سرجری کروائی ہے ۔
فلم اسٹار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ اور اداکارہ نمل خاور کو اپنے چہرے کی کاسمیٹک سرجری کروانے پرسوشل میڈٰیا صارفین کی جانب سے ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھا جارہا ہے۔
مداح ان کے چہرے کے خدوخال میں نمایاں تبدیلی اور فرق دیکھ کرحیران رہ گئے، اس سے قبل اداکارہ پر ناک کی سرجری اور بوٹاکس انجیکشن لگوانے کا بھی الزام عائد کیا گیا تھا۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ نمل خاور کی چند نئی تصاویر گردش کر رہی ہیں جن پر صارفین نے تبصرہ کیا ہے کہ اداکارہ نے ناک کی سرجری کروائی ہے، وائرل تصاویر پرسوشل میڈیا صارفین شدید رد عمل دے رہے ہیں۔
ایک صارف نے انتہائی دکھ بھرے انداز میں لکھا کہ نمل ایسا نہیں کرسکتی، وہ پہلے بہت حسین نظر آتی تھی، اب انہوں نے اپنی خوبصورتی ک
ختم کردیا ہے۔
ایک صارف نے تو نمل خاور کی مبینہ سرجری کے بعد کے خدوخال کی بنیاد پر انہیں پاکستانی اداکارہ سارہ لورین سے مشابہ قرار دے دیا۔
Why did Naimal ruin her perfect nose whyyyy, i mean she looks more like mona lisa(Pakistani actress) now than naimal pic.twitter.com/qko7Tv6QCT
— Ayeshay (@champagne_lassi) June 16, 2023
سوشل میڈیا صارفین نمل خاور کی مبینہ کوسمیٹک سرجری کی ذمہ دار حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی کو قرار دیتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ڈاکٹر فضیلہ نے نمل خاور کی سرجری کے لیے کوئی خاص طریقہ کار اختیار کیا ہے۔
فضیلہ عباسی نے اس معاملے پراپنی خاموشی توڑتے ہوئے اپنے برانڈ کے آفیشل سوشل میڈٰیا پلیٹ فارم سے ایک بیان جاری کیا ہے۔
انسٹا گرام پر جاری اس بیان میں ڈاکٹر فضیلہ عباسی اور ان کے ڈی ایف اے کلینک کی جانب سے کوسمیٹک سرجری سے متعلق کسی خاص طریقہ کے استعمال کی خبروں کی تردید کی گئی ہے۔
مذکورہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے اوپر عائد تمام الزمات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔
یہ مضحکہ خیز تنقید اور قیاس آرائیاں بلا جواز اور مکمل طور پر غیر ضروری ہیں۔ یہ ہمارے لیے انتہائی افسوسناک ہے کہ کس طرح سوشل میڈیا پر بے بنیاد اور غلط مفروضوں کے ذریعے لوگوں کی ساکھ کو داغدار کیا جاتا ہے اور ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگیوں پر حملہ کیا جاتا ہے۔