ماسکو میں پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر پاکستانی سفارتخانے کے زیرِ اہتمام پروقار استقبالیہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں روس کے اعلیٰ حکام، سفارت کاروں، ماہرین تعلیم، میڈیا نمائندوں اور روس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان دوستانہ تعلقات اور بڑھتے ہوئے باہمی تعاون کی رفتار کو اجاگر کیا گیا۔
اس موقع پر دونوں ممالک نے تجارت، علاقائی رابطوں، تعلیم، ثقافت اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
تقریب میں پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات میں حالیہ پیش رفت اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے بڑھتے ہوئے امکانات کو بھی نمایاں کیا گیا۔














