افغانستان کے صوبہ بدخشان کے ضلع نُسَے میں طالبان اور جمعہ خان فتح کے وفادار جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں میں طالبان کے 5 ارکان ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے، جبکہ 5 دیگر لاپتا ہیں۔
طالبان حکام کے مطابق نُسَے میں منگل کی سہ پہر شروع ہونے والی جھڑپیں بدھ کی دوپہر سے قبل مزید شدت اختیار کرگئیں۔ علاقے میں طالبان کا ایک ہیلی کاپٹر بھی پرواز کرتا دیکھا گیا، جبکہ وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔
Local sources told iKabul that Juma Khan Fateh’s forces have blocked the road leading to Nusay District in Badakhshan Province with an explosion, and have surrounded the Taliban fighters who have not yet left the district.#iKabul pic.twitter.com/q8nfMRmers
— iKabul (@iKabul_) August 12, 2026
رپورٹ کے مطابق طالبان کی جانب سے علاقے میں حالات پر قابو پانے کی کوششوں کے باوجود کشیدگی میں کمی نہیں آسکی بلکہ بعض مقامات پر صورتحال مزید پیچیدہ ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:بدخشاں میں جمعہ خان فتح کا طالبان کے خلاف باقاعدہ جنگ کا اعلان، جھڑپوں میں کئی طالبان اہلکار ہلاک اور گرفتار
جمعہ خان فتح کے وفادار جنگجوؤں اور طالبان کے درمیان جاری لڑائی نے بدخشان میں طالبان کو درپیش داخلی سکیورٹی چیلنجز میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ تاہم جھڑپوں میں مخالف گروپ کے جانی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔













