ٹوئچ صارفین اب ایمیزون کو اے آئی ٹریننگ کے لیے اپنا مواد استعمال کرنے سے روک سکیں گے

جمعرات 13 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ٹوئچ نے صارفین کو ایمیزون کی جانب سے ان کے مواد کو مصنوعی ذہانت کی تربیت کے لیے استعمال کرنے سے روکنے کا اختیار دے دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایمیزون نے تصدیق کی تھی کہ ٹوئچ کی مقبول اسٹریمز، تصاویر، کلپس اور چیٹ کا مواد اے آئی ماڈلز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، جس پر دنیا بھر میں صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔

مزید پڑھیں:اے آئی پر کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری لیکن منافع کہاں؟ ایپل، ایمیزون اور دیگر ٹیک کمپنیوں کے نئے منصوبے سامنے آگئے

ٹوئچ نے اب صارفین کو اپنے چینل اکاؤنٹس میں موجود سیٹنگ کے ذریعے اے آئی ڈیٹا کلیکشن بند کرنے کی سہولت فراہم کردی ہے۔ یہ اختیار فی الحال ڈیفالٹ طور پر فعال ہے۔

ٹوئچ کے چیف پروڈکٹ آفیسر مائیک منٹن اور شعبہ کمیونٹی کی سربراہ میری کِش نے بھی تسلیم کیا کہ صارفین اس تبدیلی سے خوش نہیں ہوں گے۔ ان کے مطابق یہ بھی واضح نہیں کہ ایمیزون ماضی میں صارفین کے مواد سے اے آئی ماڈلز کی تربیت کرچکا ہے یا نہیں۔

مزید پڑھیں:اے آئی کمالات: ایمیزون و دیگر بارانی جنگلات اب جائے بغیر بھی دیکھے اور محسوس کیے جاسکتے ہیں

رپورٹ کے مطابق ایمیزون کی جانب سے ٹوئچ کے مواد کو اے آئی ٹریننگ کے لیے استعمال کرنے کے فیصلے کو صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے، جبکہ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اس کی مصنوعی ذہانت کے شعبے کو وسعت دینے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp