عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3500 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 3500 روپے کمی کے بعد 460436 روپے کا ہو گیا ہے۔ جب کہ 10 گرام سونا 3001 روپے کم ہو کر394749 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 35 ڈالر کمی کے بعد 4380 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔














