کون ہوگا آزاد کشمیر کا صدر اور کون بنے گا وزیراعظم؟ مری اجلاس میں آج اہم فیصلوں کا امکان

ہفتہ 15 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا مرحلہ قریب آگیا ہے، مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے آج مری میں اہم اجلاس طلب کررکھا ہے، جس کی صدارت پارٹی صدر میاں نواز شریف کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر میں نئی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی جائے گی، جبکہ نئے قائد ایوان کے نام پر بھی غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں حکومت کے اہم عہدوں کے لیے ناموں کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا عمل کب شروع ہوگا؟ طارق فضل چوہدری کا اہم اعلان

مری میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، حمزہ شہباز، وفاقی وزرا اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر سینیئر رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے تمام نومنتخب ارکان اسمبلی کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے، جہاں انہیں حکومت سازی کے آئندہ مراحل سے متعلق اعتماد میں لیا جائے گا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد ایوان، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، صدر ریاست اور موسٹ سینیئر وزیر سمیت آزاد کشمیر حکومت کے اہم عہدوں کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ابتدائی مشاورت مکمل کرلی ہے۔ ان عہدوں کے لیے زیر غور ناموں کی حتمی منظوری نواز شریف کی جانب سے دیے جانے کا امکان ہے۔

مخصوص نشستوں کے امیدوار بھی زیر غور

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے بھی مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو امیدواروں کے نام موصول ہو چکے ہیں۔ ٹیکنوکریٹ اور اوورسیز نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 6، خواتین کی 10 جبکہ علما کی نشستوں کے لیے 3 سے زیادہ امیدواروں کے نام پارٹی قیادت تک پہنچ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: مریم نواز سے فاتح محمود کیانی کی ملاقات، آزاد کشمیر انتخابات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی جانب سے آزاد کشمیر اسمبلی کے قائد ایوان، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا عمل آئندہ ہفتے مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔

مری میں ہونے والا اجلاس اس حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ اس میں آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے قیام، کابینہ کی تشکیل اور اہم آئینی و پارلیمانی عہدوں پر تقرریوں کے لیے پارٹی کی آئندہ حکمت عملی طے کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت میں زیر تعمیر سرنگ میں پانی بھرنے اور ملبہ گرنے سے 7 مزدور ہلاک

مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا

مقبوضہ کشمیر: ادھم پور میں بھارت نواز ملیشیا کے رکن کی فائرنگ، ساتھی ہلاک، ایک زخمی

بیوروکریٹس ہی اصل اور مستقل حکمران، کسی حکومت نے ان کا احتساب نہیں کیا، وزیر دفاع خواجہ آصف

نادرا کا چِپ کے بغیر نیا شناختی کارڈ متعارف، کیا پرانے کارڈ ختم ہوجائیں گے؟

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی