2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ اے آئی فعال صوبہ بنانے کا ہدف

ہفتہ 15 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) فعال صوبہ بنانے کا ہدف مقرر کردیا۔ انہوں نے پنجاب اے آئی وژن 2029 پر عملدرآمد تیز کرنے اور صوبے میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کو حکومتی نظام اور عوامی خدمات کا مؤثر حصہ بنانے پر زور دیا۔

لاہور میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے صوبائی مشیر برائے مصنوعی ذہانت و خصوصی اقدامات علی مصطفیٰ ڈار نے ملاقات کی، جس میں پنجاب اے آئی وژن 2029 کی باضابطہ لانچنگ اور اس پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

علی مصطفیٰ ڈار نے وزیراعلیٰ کو اے آئی آفس کی گزشتہ دو ماہ کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی اور پنجاب میں قائم کیے گئے دنیا کے پہلے آرٹیفیشل انٹیلیجنس فعال ڈیلیوری یونٹ کے بارے میں آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ملاقات میں پنجاب کے اے آئی ایجنڈے پر عملدرآمد کے لیے تشکیل دی گئی اعلیٰ سطح کی ٹیم اور عالمی سطح کے ڈیلیوری ماہرین کے تعاون سے تیار کیے گئے آن بورڈنگ پروگرام پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ کو اے آئی وژن 2029 کے 6 بنیادی ستونوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کی گئیں، جبکہ وژن پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے پہلی ’سی ایم اے آئی اسٹاک ٹیک‘ کے انعقاد سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ اے آئی این ایبلڈ صوبہ بنانے کے وژن پر جاری پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور اس مقصد کے لیے آئندہ کے اقدامات پر مشاورت کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp