ٹیکسلا میں فائرنگ سے خاتون ٹک ٹاکر جاں بحق، نوعمر بہن شدید زخمی

اتوار 16 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

.

.

جی ٹی روڈ پر ٹیکسلا بائی پاس کے قریب موٹر سائیکل سوار نے کار سوار بہنوں پر فائرنگ کردی، گاڑی بے قابو ہو کر ڈمپر سے جا ٹکرائی؛ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ٹیکسلا تھانے کی حدود میں جی ٹی روڈ پر بائی پاس کے قریب ایک خاتون ٹک ٹاکر عائشہ گلمینہ کو دن دہاڑے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جبکہ اس کی نوعمر بہن شدید زخمی ہوگئی۔ مقتولہ اپنے گھر والوں کے ہمراہ کار میں سفر کر رہی تھی کہ 30 سال کی عمر کے لگ بھگ ایک موٹر سائیکل سوار نے انہیں روک کر فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنے سے دونوں بہنیں زخمی ہوئیں جبکہ کار بے قابو ہوکر ایک ڈمپر سے جا ٹکرائی۔

یہ بھی پڑھیے اسلام آباد میں ٹک ٹاکر مبینہ طور پر شوہر کے ہاتھوں قتل

فائرنگ کے نتیجے میں کانٹینٹ کری ایٹر موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ اس کی بہن کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔ مقتولہ کی لاش تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتال ٹیکسلا منتقل کردی گئی، جبکہ شدید زخمی بہن کو علاج کے لیے اسلام آباد منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے چترال سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر کو اسلام آباد میں قتل کردیا گیا

پولیس کے مطابق مقتولہ کا تعلق ہری پور سے تھا اور وہ ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں رہائش پذیر تھی۔ مقتولہ کے بھائی نے ایف آئی آر میں دو افراد کو نامزد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ خاتون اور ملزمان کے درمیان رقم کا تنازع تھا، جس کی وجہ سے مبینہ طور پر ٹارگٹ کلنگ کی گئی۔ پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان کے ضلع نوسے میں لڑائی پانچویں روز بھی جاری، مواصلاتی نظام مکمل بند

راولاکوٹ: کالعدم ایکشن کمیٹی کی پرتشدد کارروائیاں جاری، حملے میں ایف سی اہلکار زخمی

انڈونیشیا میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50 سے تجاوز، 5 ہزار سے زیادہ شہری محفوظ مقامات پر منتقل

بلوچستان میں ’رد الفتنہ 3‘ کے تحت بڑی کارروائیاں، بھارتی پروکسیز کے نیٹ ورک کو شدید دھچکا

بھارت: نوجوانوں کے احتجاج میں معاملہ ’آزادی‘ کے نعروں تک کیسے پہنچا؟

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں