راولاکوٹ: کالعدم ایکشن کمیٹی کی پرتشدد کارروائیاں جاری، حملے میں ایف سی اہلکار زخمی

اتوار 16 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر کے ضلع راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں کی جانب سے ایک بار پھر سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کا اہلکار مشتاق زخمی ہوگیا۔

مسلح حملہ آوروں نے جدید ہتھیاروں سے شدید فائرنگ کی اور پولیس کی چوکی پر دستی بم بھی پھینکے۔ ایک گرینیڈ قریب گرنے کے باعث ایف سی اہلکار مشتاق زخمی ہوگئے۔

زخمی اہلکار کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کردیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

حکام کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران راولاکوٹ کے نواحی علاقوں میں کالعدم تنظیم کے مسلح حملوں کے مختلف واقعات میں سیکیورٹی فورسز کے 5 اہلکار زخمی ہوچکے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام کالعدم تنظیم کے گمراہ کن اور منفی پروپیگنڈے کو مسترد کرچکے ہیں۔

ان کے مطابق آزاد کشمیر میں انتخابات کا کامیاب انعقاد بھی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام کالعدم ایکشن کمیٹی کے طرزِ عمل اور روش سے اتفاق نہیں کرتے۔

ماہرین کے مطابق حالیہ حملوں کے باوجود عوام نے انتخابی عمل میں بھرپور شرکت کرکے یہ پیغام دیا کہ وہ تشدد کے بجائے جمہوری اور آئینی طریقہ کار پر یقین رکھتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف کے خواتین کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کے انٹرویوز

پاکستان نے ویمنز ایشیا کپ اور ایشین گیمز کے لیے اسکواڈز کا اعلان کردیا

افغانستان کے ضلع نوسے میں لڑائی پانچویں روز بھی جاری، مواصلاتی نظام مکمل بند

انڈونیشیا میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50 سے تجاوز، 5 ہزار سے زیادہ شہری محفوظ مقامات پر منتقل

بلوچستان میں ’رد الفتنہ 3‘ کے تحت بڑی کارروائیاں، بھارتی پروکسیز کے نیٹ ورک کو شدید دھچکا

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں