ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

پیر 17 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، تاہم کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات کا سیلابی انتباہ

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے، جبکہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ رات کے اوقات میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، خیبر، باجوڑ، مہمند، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، تاہم راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب اور فیصل آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے جبکہ جنوبی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:آج کہاں بارش ہوگی اور کہاں گرمی ستائے گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp