پاکستانی کانٹینٹ کریئیٹر کی جانب سے عام شہریوں کو بھارتی پرچم جلانے کے عوض نقد رقم کی پیشکش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ متعدد پاکستانی اور بھارتی صارفین نے رقم کی پیشکش کے باوجود پرچم جلانے سے انکار کرنے والے شہریوں کو سراہا ہے۔
وائرل ویڈیو میں ایک پاکستانی کانٹینٹ کریئیٹر عام شہریوں سے بھارتی پرچم جلانے کے لیے کہتا اور اس کے بدلے انہیں نقد رقم کی پیشکش کرتا دکھائی دیتا ہے تاہم ویڈیو میں نظر آنے والے شہری رقم کے لالچ میں آنے کے بجائے بھارتی پرچم جلانے سے انکار کردیتے ہیں۔
A Pakistani content creator offered ordinary Pakistanis a wad of cash to burn the Indian flag.
Every single person refuses.
You can manufacture outrage. You can monetize hatred. But sometimes ordinary people remind you that patriotism does not require dehumanising your… pic.twitter.com/HjEkDXX8h9
— Dan Qayyum (@DanQayyum) August 15, 2026
ویڈیو کے مطابق کانٹینٹ کریئیٹر کی جانب سے رقم بڑھانے کی پیشکش بھی کی گئی تاہم شہری اپنے مؤقف پر قائم رہے اور کسی بھی قیمت پر بھارتی پرچم جلانے سے گریز کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ پیسوں کی خاطر کسی بھی ملک کے پرچم کی بے حرمتی نہیں کرسکتے۔
صارفین کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے اس رویے کو سراہا جا رہا ہے۔ کئی صارفین نے اسے اس بات کی مثال قرار دیا کہ اپنے ملک سے محبت اور حب الوطنی کا اظہار کسی دوسرے ملک یا قوم سے نفرت اور اس کی قومی علامت کی توہین کے بغیر بھی کیا جاسکتا ہے۔
اس ویڈیو پر بھارتی صارفین کی جانب سے بھی مثبت ردِعمل سامنے آیا۔ متعدد صارفین نے پاکستانی شہریوں کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اختلافات اپنی جگہ، تاہم عام شہریوں کو ایک دوسرے کی قومی علامتوں کا احترام کرنا چاہیے۔
Heartwarming ❤️❤️❤️ I want to say we’d do the same too… https://t.co/rqy3SeqOyi
— Ajay Kamath (@ajay43) August 16, 2026
اسی حوالے سے بھارتی صارف اشوک سوائن نے لکھا کہ اگر آپ بھارت میں پاکستانی پرچم جلانے سے انکار کریں تو مودی گینگ آپ کو ’ملک دشمن‘ قرار دے دے گا
If you refuse to burn a Pakistan flag in India, Modi gang will call you an anti-national, Dimagi-Naxal! https://t.co/kb9ptKi2fl
— Ashok Swain (@ashoswai) August 16, 2026
بعض صارفین نے کہا کہ جس طرح پاکستانی شہریوں نے پیسوں کے عوض بھارتی پرچم جلانے سے انکار کیا اسی طرح بھارت میں بھی لوگوں کو قومی اور سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر دوسرے ملک کی قومی علامت کا احترام کرنا چاہیے۔














