مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی نے دوسری شادی کرلی، ان کے نکاح اور شادی کی تقریب اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: جنید صفدر کی دعوت ولیمہ: وزیراعظم، فیلڈ مارشل سمیت اہم شخصیات کی شرکت
میڈیا رپورٹس کے مطابق عابد شیر علی کی اہلیہ کا تعلق ہری پور سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان سے ہے۔ شادی کی تقریب میں دونوں خاندانوں کے قریبی عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔
عابد شیر علی کی پہلی اہلیہ کچھ عرصہ قبل انتقال کر گئی تھیں، دوسری شادی کے بعد انہوں نے اپنی نئی ازدواجی زندگی کا آغاز کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹر عرفان صدیقی کی خالی نشست پر ن لیگ کا عابد شیر علی کو سینیٹ ٹکٹ دینے کا فیصلہ
شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات کی جانب سے سینیٹر عابد شیر علی کو نئی زندگی کے آغاز پر مبارک باد اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھجوائے جارہے ہیں۔














