پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کردی ہے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بھارتی طیاروں کے پاکستانی فضائی حدود میں داخلے پر پابندی کے حوالے سے نیا نوٹم جاری کردیا۔ نوٹم کے مطابق بھارت میں رجسٹرڈ تمام ایئرلائنز، لیز پر لیے گئے طیاروں جبکہ بھارتی شہریوں کی ملکیت یا ان کے زیرِ انتظام کمرشل اور فوجی طیاروں کے پاکستانی فضائی حدود میں داخلے پر پابندی برقرار رہے گی۔
Pakistan extends unavailability of its airspace to September 23 for aircraft registered in India and aircraft operated/owned or leased by Indian airlines/operators including military flights.
Notice to Airmen (NOTAM) issued: pic.twitter.com/P23CuVPLos
— Pakistan Aviation News 🇵🇰 (@avpak3) August 18, 2026
میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی توسیع کے تحت یہ پابندی پاکستانی وقت کے مطابق 24 ستمبر کی صبح 4 بج کر 59 منٹ تک نافذ رہے گی۔ پابندی کا موجودہ مرحلہ 18 اگست سے نافذ کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟
بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود بند کرنے کا سلسلہ 23 اپریل 2025 سے شروع ہوا تھا، جس کے بعد اس پابندی میں متعدد مرتبہ توسیع کی جاچکی ہے۔ تازہ نوٹم اس سلسلے کا 16واں نوٹم ہے۔














