تیسرے بچے کی پیدائش پر بھی ایک سال کی چھٹی، سرکاری ملازم خواتین کے لیے بڑا فیصلہ

بدھ 19 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست تمل ناڈو میں سرکاری ملازم خواتین کے لیے زچگی کی چھٹی سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا ہے، جہاں تیسرے بچے کی پیدائش پر بھی ایک سال یعنی 365 دن کی چھٹی دینے کا اعلان کردیا گیا۔

ریاستی حکومت کے مطابق تیسرے بچے کی پیدائش پر خواتین سرکاری ملازمین کو ملنے والی زچگی کی چھٹی 12 ہفتوں سے بڑھا کر 365 دن کردی جائے گی۔ یوں تیسرے بچے کے لیے بھی وہی مدت مقرر ہوگی جو پہلے 3 بچوں کی پیدائش پر دی جاتی ہے۔

فی الحال تمل ناڈو میں ایسی سرکاری ملازم خواتین جن کے 2 سے کم بچے زندہ ہوں، انہیں 365 دن کی زچگی کی چھٹی دی جاتی ہے، جبکہ 2 یا اس سے زیادہ زندہ بچوں والی خواتین کو زیادہ سے زیادہ 12 ہفتوں کی چھٹی ملتی ہے۔

ریاستی اسمبلی میں اپنے محکمے کے مطالباتِ زر پر بحث کے دوران وزیر برائے انسانی وسائل انتظامیہ ڈی سرتھ کمار نے اعلان کیا کہ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے اور سماجی بہبود کو ترجیح دینے کی پالیسی کے تحت تیسرے بچے کی پیدائش پر بھی زچگی کی چھٹی 12 ہفتوں سے بڑھا کر ایک سال کرنے جارہی ہے۔

تمل ناڈو میں زچگی کی چھٹی کا دورانیہ گزشتہ برسوں کے دوران بتدریج بڑھایا گیا۔ 90 دن کی چھٹی کو 2011 میں چھ ماہ، 2016 میں نو ماہ اور جولائی 2021 میں بڑھا کر 365 دن کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بچے کی پیدائش پر والد کو چھٹی کیوں نہ دی؟ اسٹیٹ بینک کو 5 لاکھ روپے جرمانہ

حکومتی ذرائع کے مطابق اعلان پر عمل درآمد کے لیے جلد باقاعدہ سرکاری حکم نامہ جاری کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیس بک، انسٹا کی مدر کمپنی میٹا کے خلاف مقدمہ کو ’تاریخی‘ کیوں قرار دیا جارہا ہے؟

آزاد کشمیر، پیپلز پارٹی نے خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست بلاول بھٹو کو ارسال کردی

وزیراعظم شہباز شریف کی  وزیر پیٹرولیم کو ڈیزل قیمتوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت

مہک پنڈی والی کی دھواں دھار بیٹنگ نے سب کو حیران کردیا، پاکستان ویمنز ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ

غزہ پر جارحیت، حماس کا نیتن یاہو پر جنگ بندی مذاکرات سبوتاژ کرنے کا الزام

ویڈیو

پاکستان میں کون سے نئے صوبے بننے چاہئیں؟ اراکین پارلیمنٹ کی رائے

وی ایکسکلوسیو: عمران خان بیمار ہیں تو انہیں طبی سہولیات ملنی چاہییں، رانا احسان افضل

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد