مہک پنڈی والی کی دھواں دھار بیٹنگ نے سب کو حیران کردیا، پاکستان ویمنز ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ

بدھ 19 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر نوجوان خاتون کرکٹر مہک پنڈی والی کی ٹیپ بال کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ لڑکوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

وائرل ویڈیو میں مہک روایتی لباس میں کرکٹ بیٹ تھامے مختلف گیندوں پر زبردست شاٹس کھیلتی اور گیند کو باؤنڈری کے پار پہنچاتی نظر آتی ہیں۔ رات کے وقت اسٹیڈیم کی روشنیوں میں ریکارڈ کی گئی فوٹیج میں ان کی بیٹنگ کی مہارت نمایاں ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں بھرپور سراہا جا رہا ہے۔

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد بعض صارفین نے اس کے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کیے جانے کا شبہ بھی ظاہر کیا اور کہا کہ یہ 100 فیصد اے آئی ویڈیو ہی ہے تاہم دیگر صارفین کے مطابق ویڈیو حقیقی معلوم ہوتی ہے۔

طلحہ نامی صارف نے کہا کہ یہ اے آئی ویڈیو ہے اور پاکستانیوں نے اسے قومی کرکٹ ٹیم میں موقع دینے کا مطالبہ شروع کر دیا ہے۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان ویمنز ٹیم میں شامل کیا جانا چاہیے۔ یہ واقعی ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مہک پنڈی والی کی عمدہ بیٹنگ خواتین کی کھیلوں میں بڑھتی ہوئی دلچسپی اور ٹیپ بال کرکٹ میں ان کی شرکت کی عکاسی کرتی ہے۔ صارفین نے مہک کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہیں قومی اور بڑے پلیٹ فارمز پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مزید مواقع فراہم کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp