ایمان مزاری اور ہادی چھٹہ کی سزا معطلی درخواستیں: سپریم کورٹ نے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی

بدھ 19 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے وکلا ایمان مزاری اور ہادی چھٹہ کی سزا معطلی کی درخواستوں پر درخواست گزاروں کے وکیل سے مقدمات میں اب تک ہونے والی پیشرفت کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت ایک روز کے لیے ملتوی کردی۔

سپریم کورٹ میں ایمان مزاری اور ہادی چھٹہ کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے درخواست گزاروں کے وکیل فیصل صدیقی سے مقدمے کی موجودہ صورتحال اور اب تک ہونے والی عدالتی کارروائی سے متعلق آگاہ کرنے کا حکم دیا۔

مزید پڑھیں: متنازع ٹوئٹس کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو مجموعی طور پر 17،17 سال قید کی سزا سنا دی گئی

وکیل فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ وہ سب سے پہلے عدالتی حکم نامہ پڑھیں گے، جس پر جسٹس نعیم اختر افغان نے استفسار کیا کہ عدالتی احکامات کے بعد مقدمے میں کیا پیشرفت ہوئی؟ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس میں کوئی مزید کارروائی نہیں کی۔

جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ اگر ہائیکورٹ کیس میں پیشرفت نہیں کرتی تو سپریم کورٹ کے پاس کیا اختیار ہے؟ کیا سپریم کورٹ صرف انتظار کرتی رہے؟ عدالت نے کہا کہ اگر وکیل کی تیاری مکمل نہیں تو وہ مزید مہلت لے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: راجا ناصر عباس کی ایمان مزاری کے کیس میں مداخلت پر سوالات اٹھنے لگے

دورانِ سماعت فیصل صدیقی نے سپریم کورٹ کے 2 فیصلوں کے حوالے پیش کیے۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں عدالت کے اختیارات واضح ہونے چاہئیں تاکہ آئندہ کارروائی آگے بڑھائی جاسکے۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہائیکورٹ میں یہ کیس اب عدالتی تعطیلات کے بعد مقرر ہوگا۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مہک پنڈی والی کی دھواں دھار بیٹنگ نے سب کو حیران کردیا، پاکستان ویمنز ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ

غزہ پر جارحیت، حماس کا نیتن یاہو پر جنگ بندی مذاکرات سبوتاژ کرنے کا الزام

راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلادھار بارش نے تباہی مچا دی، سڑکیں تالاب بن گئیں، گاڑیاں ڈوب گئیں، میٹرو کی چھتیں ٹپکنے لگیں

چھوٹے دکانداروں کے لیے ٹیکس اسکیم آسان اور اختیاری ہے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

ٹرمپ نے سیول کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کی مدت میں کمی کیوں کی؟ جنوبی کوریائی وزیر خارجہ کا انکشاف

ویڈیو

پاکستان میں کون سے نئے صوبے بننے چاہئیں؟ اراکین پارلیمنٹ کی رائے

وی ایکسکلوسیو: عمران خان بیمار ہیں تو انہیں طبی سہولیات ملنی چاہییں، رانا احسان افضل

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد