ن لیگ نے آزاد کشمیر میں مخصوص نشستوں کے لیے امیدواروں کے نام جاری کردیے

بدھ 19 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے، جن میں خواتین، ٹیکنوکریٹ، علما و مشائخ اور اوورسیز نشستیں شامل ہیں۔

مظفرآباد سے جاری اعلامیے کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے مخصوص نشستوں کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے۔ پارٹی کی جانب سے 4 خواتین، ایک ٹیکنوکریٹ، ایک علما و مشائخ اور ایک اوورسیز نشست کے لیے امیدوار نامزد کیے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ٹیکنوکریٹ نشست کے لیے بیرسٹر افتخار گیلانی کو امیدوار مقرر کیا گیا ہے، جبکہ اوورسیز نشست کے لیے عبدالرحمان اور علما و مشائخ نشست کے لیے پیر مظہر سعید کا نام شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے ن لیگ کا اجلاس ختم، اہم فیصلوں کا اختیار نواز شریف کو دے دیا گیا

خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے مریم کشمیری، مریم ادریس اور سارش کمبر کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ تاہم پارٹی کی جانب سے 4 خواتین نشستوں کا ذکر کیا گیا ہے، جبکہ جاری کردہ فہرست میں 3 امیدواروں کے نام سامنے آئے ہیں۔

مخصوص نشستوں کے لیے امیدواروں کے اعلان کے بعد آزاد کشمیر میں حکومت سازی اور اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے انتخاب کے حوالے سے سیاسی سرگرمیوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp