پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس، ابھرتے ہوئے بحری خطرات کا جائزہ

بدھ 19 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگئی۔ کانفرنس کی صدارت سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کی، جبکہ تمام پرنسپل اسٹاف افسران اور فیلڈ کمانڈرز نے شرکت کی۔

پاک بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کانفرنس کے دوران فورم نے بحری شعبے میں ابھرتے ہوئے خطرات، بالخصوص روایتی اور غیر روایتی نوعیت کے چیلنجز، اسٹریٹجک چوک پوائنٹس پر غیر مستحکم سیکیورٹی صورتحال، بحری نقل و حرکت کی آزادی اور اہم بحری راستوں کو لاحق خطرات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور درپیش چیلنجنگ مشنز کو سرانجام دینے کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو سراہا۔

انہوں نے مضبوط بحری دفاع کے لیے مؤثر تربیت، تکنیکی نظم و ضبط اور مشترکہ ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔

ایڈمرل نوید اشرف نے مزید زور دیا کہ ابھرتے ہوئے خطرات کے مقابلے میں تکنیکی برتری برقرار رکھنے کے لیے غیر متناسب صلاحیتیں اور جدید ٹیکنالوجی ناگزیر ہیں۔

سربراہ پاک بحریہ نے خطے میں امن، استحکام اور علاقائی بحری سلامتی کے قیام میں پاک بحریہ کے کلیدی کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ فورم نے آپریشنل تیاریوں، جاری اقدامات اور مستقبل کے پروگراموں کا جامع جائزہ بھی لیا۔

کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس پاک بحریہ کا اعلیٰ فیصلہ ساز فورم ہے، جس میں سربراہ پاک بحریہ، پرنسپل اسٹاف افسران اور فیلڈ کمانڈرز مل کر اسٹریٹجک ترجیحات اور پالیسیوں پر غور کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوٹیوب کا ویوز شمار کرنے کا نیا معیار، 24 اگست سے اہم تبدیلی کا اعلان

ہاکی ورلڈ کپ: انگلینڈ کی ویلز پر فتح سے پاکستان کی اگلے مرحلے تک رسائی کی امیدیں روشن

نئے صوبے عوام کی مرضی سے بننے چاہییں، تحفظات دور ہونے تک ن لیگ کے ساتھ تعاون نہیں کریں گے، بلاول بھٹو

کیا کینسر اب قابلِ علاج ہے؟ سائنسدانوں کو ویکسین کے آخری ٹرائلز میں بڑی کامیابی حاصل ہوگئی

لاکھوں تاجروں کو ٹیکس نظام میں شامل کرنے کے لیے ریٹیلر اسکیم ایپ لانچ، مقامی زبانوں میں بھی دستیاب

ویڈیو

پاکستان میں کون سے نئے صوبے بننے چاہئیں؟ اراکین پارلیمنٹ کی رائے

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد