صوابی: شدید بارشوں سے سیلابی صورتِحال، باپ بیٹی جاں بحق، 300 سے زائد افراد ریسکیو

جمعرات 20 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں شدید بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں طغیانی اور سیلابی صورتِ حال پیدا ہوگئی، جبکہ مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس اور ریسکیو کے مطابق صوابی کے علاقے ٹوپی، آزاد خیل میں تیز بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، جس کے ملبے تلے دب کر باپ اور بیٹی جاں بحق جبکہ ماں اور ایک بیٹا شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نے زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا۔

مزید پڑھیں:خیبر پختونخوا میں بارشوں سے سیلابی صورتحال، مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق

حکام کے مطابق ضلع صوابی کے مختلف متاثرہ علاقوں میں بارشوں کے باعث گلیاں اور محلے تالاب کا منظر پیش کر رہے ہیں، جبکہ سیکڑوں افراد گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔ ریسکیو کے مطابق اب تک 300 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے، جبکہ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق صوابی کی تحصیل رزڑ سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے، جہاں مختلف علاقوں میں شدید بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورتِ حال پیدا ہوگئی ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق خمزہ ڈھیر، منصب دار، مناگئ، ترکئی، لنڈی چم، قمرگئ اور ڈھنڈوقہ میں بارش کے پانی نے متعدد علاقوں کو متاثر کیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں کشتیوں اور لائف جیکٹس کی مدد سے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے 300 سے زائد متاثرہ افراد کو گھروں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کرچکی ہیں۔ منتقل کیے جانے والوں میں بچے، خواتین اور بزرگ بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 28 افراد جاں بحق، 29 زخمی

بارش کے باعث ضلع کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔ انتظامیہ نے نشیبی علاقوں کے مکینوں کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے، جبکہ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی اپیلوں پر سماعت، 17 ستمبر تک ملتوی

عوامی مقاصد کے لیے اراضی کے حصول پر بڑا فیصلہ، وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

حکومت نے مشکل حالات میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 128 ارب روپے مختص کیے، وزیراعظم

عمران خان کی اسپتال منتقلی کیوں تعطل کا شکار ہے؟

وفاقی کابینہ کی ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری

ویڈیو

عمران خان کو طبی سہولیات مل رہی ہیں، اب احتجاج کی ضرورت نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کیا عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے؟

پاکستان کی سیاست میں بڑا طوفان، کیا پی ٹی آئی کی ڈیل ہوگئی؟

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟