لیڈز کے ہیڈنگلے اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے آغاز سے قبل معروف انگلش سوپرانو گلوکارہ لورا رائٹ نے پاکستان کا قومی ترانہ پیش کرکے شائقین کو متاثر کردیا۔
لورا رائٹ نے قومی ترانہ بغیر کسی موسیقی یا ساز کے اپنی آواز میں پیش کیا۔ ان کی پُرسوز اور خوبصورت انداز میں پیش کی گئی اس پرفارمنس کو اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے بھرپور سراہا جبکہ تقریب کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی جانب سے اسے پسند کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ آپریٹک انداز میں یہ آواز توقع سے کہیں زیادہ شاندار اور دل چھو لینے والی لگ رہی ہے۔
قومی ترانے کی یہ منفرد پیشکش انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے آغاز کی یادگار جھلکیوں میں شامل ہوگئی۔














