’ہم نے نام بھیجے، وفاق نے مسترد کردیے‘، ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو قومی اعزاز نہ ملنے پر سندھ کے وزیرِ ثقافت کا بڑا انکشاف

جمعرات 20 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار فہد مصطفیٰ کو رواں سال بھی قومی اعزازات کی فہرست میں شامل نہ کیے جانے کے معاملے پر سندھ کے وزیرِ ثقافت نے اہم انکشاف کردیا۔

سندھ کے وزیرِ ثقافت نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کے نام قومی سطح کے اعزازات کے لیے تجویز کیے گئے تھے تاہم وفاقی حکومت نے دونوں فنکاروں کے ناموں کو منظور نہیں کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کا شمار پاکستان کی صفِ اول کی شوبز شخصیات میں ہوتا ہے۔ دونوں اداکار فلموں اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے باعث ملک بھر میں مقبول ہیں اور متعدد ملکی و بین الاقوامی ایوارڈز بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال بھی دونوں فنکار قومی اعزازات حاصل کرنے والوں کی فہرست میں شامل نہیں تھے جبکہ ان کے ہم عصر اور نسبتاً کم عمر فنکاروں، جن میں مہوش حیات اور سجل علی بھی شامل ہیں کو ماضی میں قومی اعزازات سے نوازا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ماہرہ خان نے فلم انڈسٹری میں فنکاروں کے لیے بڑا مطالبہ کردیا

سندھ کے وزیرِ ثقافت کے انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آیا۔ بعض صارفین نے ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو قومی اعزاز کا مستحق قرار دیا جبکہ کچھ نے اس فیصلے سے اختلاف بھی کیا۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’’ماہرہ اور فہد دونوں سپر اسٹارز ہیں، وہ اس اعزاز کے مستحق ہیں۔‘‘ ایک اور صارف نے کہا کہ ’’ستارۂ امتیاز کو ماہرہ کی ضرورت ہے، ماہرہ کو ستارۂ امتیاز کی نہیں۔‘‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مسائل حل نہ ہوئے تو بی پی ایل منعقد نہیں کریں گے، تمیم اقبال

واٹس ایپ اب کاروباری اداروں سے صارفین کے جوابات پر بھی فیس وصول کرے گا

پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق اسپینٹک سر کرنے کے بعد انتقال کرگئیں

بی این پی رہنما مرزا فخرالاسلام عالمگیر بنگلہ دیش کے نئے صدر منتخب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 27 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 64 پیسے مہنگا

ویڈیو

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن متفق

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟