ایف بی آر کا شکنجہ مزید سخت، کاروبار نظام سے نہ جوڑا تو 50 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا

جمعہ 21 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فنانس ایکٹ 2026-27 کے تحت کاروبار کو ایف بی آر کے کمپیوٹرائزڈ نظام سے مربوط نہ کرنے پر بھاری جرمانے اور کاروباری مراکز سیل کرنے کی کارروائی کی جاسکے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فنانس ایکٹ میں سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے تحت کاروباری سرگرمیوں کی الیکٹرانک نگرانی، ٹریکنگ، رپورٹنگ اور فروخت و پیداوار کا ریکارڈ رکھنے کے لیے متعلقہ کاروبار کو ایف بی آر کے نظام سے منسلک کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔ مقررہ مدت میں انضمام نہ کرنے والے کاروبار پر پہلی بار 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جاسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ایک کروڑ روپے سے زائد کے لین دین پر ایف بی آر نے نیا ضابطہ نافذ کردیا

رپورٹ کے مطابق اگر پہلی سزا عائد کیے جانے کے ایک ماہ بعد بھی خلاف ورزی جاری رہی تو کاروبار پر دوسری مرتبہ 50 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جاسکے گا، جبکہ ایف بی آر نظام سے انضمام میں ناکامی پر کاروباری احاطہ سیل کرنے کی کارروائی بھی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

فنانس بل سے متعلق جون میں سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل انٹیگریشن سے متعلق جرمانوں کے ساتھ جعلی اور فرضی ٹیکس انوائسز کے خلاف بھی سخت کارروائی کی گئی ہے۔ جعلی انوائس جاری کرنے والے پر انوائس کی مکمل مالیت کے برابر جرمانہ جبکہ ان پٹ اور آؤٹ پٹ ٹیکس میں فرق ثابت ہونے پر 20 فیصد جرمانے کی شق بھی شامل کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایف بی آر کے ڈیجیٹل نظام سے کاروباروں کو مربوط کرنے کا مقصد فروخت اور ٹیکس سے متعلق لین دین کی نگرانی، ریکارڈنگ اور ٹیکس چوری کی روک تھام کو مؤثر بنانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی