انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو ایک اننگز اور 103 رنز کی بدترین شکست

جمعہ 21 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو اننگز اور 103 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

لیڈز ٹیسٹ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 171 رنز بنائے، جس کے جواب میں انگلینڈ نے 409 رنز بنائے اور 238 رنز کی برتری حاصل کی۔ پاکستان دوسری اننگز میں 135 رنز پر آؤٹ ہوا، یوں انگلینڈ نے میچ ایک اننگز اور 103 رنز سے جیت لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹیسٹ: پاکستان ویسٹ انڈیز سے 90 رنز سے شکست کھا گیا، 211 کا ہدف حاصل نہ ہوسکا

پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں عبداللہ شفیق 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ امام الحق نے 42 رنز بنائے۔ کپتان سلمان آغا نے 21، محمد رضوان نے 12 اور خرم شہزاد نے 14 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن اور جوش ٹنگ نے پانچ، پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ جارڈن کاکس نے 73، جو روٹ نے 66، ہیری بروک نے 91 اور ڈین لارنس نے 51 رنز بنائے۔ جیمی اسمتھ نے 25 جبکہ جوفرا آرچر نے ناقابل شکست 23 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے علی عثمان نے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ خرم شہزاد نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

238 رنز کے خسارے کے بعد پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز بھی انتہائی خراب رہا اور امام الحق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ اذان اویس 9 رنز بنا سکے، شان مسعود نے 29 اور عبداللہ شفیق نے 15 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے، پاکستان کے کوچ کی تصدیق

سعود شکیل نے 14 اور کپتان سلمان آغا نے صرف 4 رنز بنائے۔ محمد رضوان نے مزاحمت کرتے ہوئے 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، تاہم ان کے علاوہ کوئی پاکستانی بلے باز انگلش بولرز کا زیادہ دیر سامنا نہ کرسکا۔

محمد رضوان کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی آخری وکٹ بھی جلد گر گئی اور پوری ٹیم 37.3 اوورز میں 135 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن، جوفرا آرچر اور جوش ٹنگ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ گس ایٹکنسن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کی فتح میں اولی رابنسن اور جوفرا آرچر نے اہم کردار ادا کیا۔ رابنسن نے میچ میں مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ آرچر نے 6 پاکستانی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اسپنر علی عثمان نے انگلینڈ میں 54 سال بعد تاریخی کارنامہ انجام دے دیا

پاکستانی بیٹنگ دونوں اننگز میں انگلش بولنگ کے سامنے مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم مجموعی طور پر 306 رنز ہی بنا سکی، جبکہ انگلینڈ نے اپنی ایک ہی اننگز میں 409 رنز بنائے۔

انگلینڈ نے 409 رنز بنائے، جبکہ پاکستان پہلی اننگز میں 171 اور دوسری اننگز میں 135 رنز بنا سکا۔ یوں انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 103 رنز سے شکست دے دی۔

اس فتح کے ساتھ انگلینڈ نے 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی