’بدنام اگر ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا‘: انگلینڈ کیخلاف پہلے ہی ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے کئی ان چاہے ریکارڈ

جمعہ 21 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں 103 رنز سے شکست کے دوران کئی ان چاہے و ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو ایک اننگز اور 103 رنز کی بدترین شکست

ہیڈنگلے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں انگلینڈ کے فاسٹ بولرز اولی رابنسن اور جوش ٹنگ کی تباہ کن بولنگ کے سامنے صرف 171 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ دونوں بولرز نے 5،5 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں انگلینڈ نے علی عثمان کی تاریخی 5 وکٹوں کے باوجود 409 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے جارڈن کاکس، جو روٹ، ہیری بروک اور ڈین لارنس نے نصف سینچریاں اسکور کیں، جس کے باعث میزبان ٹیم کو پاکستان پر 238 رنز کی بڑی برتری حاصل ہوگئی۔

پاکستان کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے دوسری اننگز میں اس خسارے کو ختم کرنا تھا تاہم پوری ٹیم صرف 135 رنز پر 37.3 اوورز میں آؤٹ ہوگئی۔

مزید پڑھیے: پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ ٹیم پر کرفیو نہیں ہوگا، جو روٹ نے کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کردیا

اس طرح پاکستان نے سنہ 2000 کے بعد انگلینڈ میں اپنا چھٹا کم ترین ٹیسٹ اسکور بنایا۔ اس عرصے میں انگلینڈ میں پاکستان کا سب سے کم مجموعہ سنہ 2010 میں ایجبسٹن کے مقام پر 72 رنز رہا ہے۔

انگلینڈ میں 2000 کے بعد پاکستان کے کم ترین مجموعے

2010، ایجبسٹن — 72 رنز

2010، لارڈز — 74 رنز

2010، ٹرینٹ برج — 80 رنز

2006، اولڈ ٹریفورڈ — 119 رنز

2018، ہیڈنگلے — 134 رنز

2026، ہیڈنگلے — 135 رنز

پاکستان کی بیٹنگ کی یہ تاریخی ناکامی انگلینڈ کے خلاف اننگز کے اعتبار سے اس کی چھٹی سب سے بڑی شکست کا سبب بھی بنی۔

یہ سنہ 2010 کے بعد انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی اننگز کے اعتبار سے سب سے بڑی شکست ہے۔ سنہ 2010 میں پاکستان کو لارڈز کے مقام پر اننگز اور 225 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: پاک انگلینڈ ٹیسٹ: جو روٹ نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر کردیا

پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی اننگز کے اعتبار سے بڑی فتوحات

2010، لارڈز — اننگز اور 225 رنز

1954، ٹرینٹ برج — اننگز اور 129 رنز

2006، اولڈ ٹریفورڈ — اننگز اور 120 رنز

1978، لارڈز — اننگز اور 120 رنز

1962، ہیڈنگلے — اننگز اور 117 رنز

2026، ہیڈنگلے — اننگز اور 103 رنز

پاکستان اس سیریز سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف اس کی سرزمین پر 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کرنے کے بعد انگلینڈ پہنچا تھا تاہم پہلے ہی ٹیسٹ میں بیٹنگ کی ناکامی نے شاہینوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی