پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مشال خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دوسری شادی کرنے والے مردوں کو بالکل پسند نہیں کرتیں اور اپنے ہونے والے شوہر کو کسی دوسری عورت سے رشتہ جوڑنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گی۔
ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے واضح کیا کہ انہیں مرد کے طلاق یافتہ ہونے سے کوئی اعتراض نہیں، تاہم ان سے شادی کے وقت مرد کا مکمل ‘سنگل’ ہونا لازمی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ میرا کا گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد، ویڈیو وائرل، پولیس کا مؤقف بھی سامنے آگیا
انہوں نے اپنی شادی کو انتہائی نجی معاملہ قرار دیتے ہوئے میڈیا اور عوام سے اسے عوامی بحث کا حصہ نہ بنانے کی درخواست کی ہے۔
شادی کی نجی نوعیت اور بلاگرز کے لیے پیغام
پوڈ کاسٹ کے دوران شادی سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے مشال خان کا کہنا تھا کہ شادی جیسا خوبصورت لمحہ ان کی زندگی میں ابھی تک نہیں آیا لیکن جب بھی ہوگا، یہ اچانک ہی ہو جائے گا۔
Pakistani actress Mashal Khan has shared her views on marriage, saying she prefers a partner who has not married more than once. She added that she respects privacy and wants mutual commitment in marriage.#SunoFM #MashalKhan #Pakistan #EntertainmentNews #CelebrityNews #Showbiz pic.twitter.com/ZjwiR3n77p
— SUNO FM RADIO (@SUNOFM894) August 23, 2026
انہوں نے کہا کہ وہ اپنی شادی کو مکمل طور پر پرائیویٹ رکھنا چاہتی ہیں لیکن ساتھ ہی ان کے ذہن میں یہ سوال بھی ہے کہ وہ اس بات کو کیسے یقینی بنائیں کہ لوگ ان کی اس ذاتی خوشی سے دور رہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شادی کا باضابطہ اعلان ضرور کریں گی، تاہم وہ چاہتی ہیں کہ لوگ اس معاملے پر بلاگز نہ بنائیں اور نہ ہی اس پر فضول تبصرے کریں۔
شریکِ حیات کے لیے شرائط اور ‘سنگل’ ہونے کا معیار
مستقبل کے شریکِ حیات کے انتخاب پر گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنے اصول واضح کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘میں اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت بالکل نہیں دوں گی کیونکہ مجھے ایسے مرد پسند نہیں جو دوسری شادی کریں’۔
MishaL khaN 👑ToP laDy actress..#اپنی_زبان_اردو pic.twitter.com/yFzG15bVyG
— Bobee (@BabarZa43552218) September 9, 2021
انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہیں کہ ان کا شوہر ان کی زندگی میں واحد شخص ہو اور وہ اپنے شوہر کی زندگی میں واحد عورت ہوں۔
مزید پڑھیں:دانش تیمور سے طلاق کی خبروں کے بعد اداکارہ عائزہ خان نے خاموشی توڑ دی
مشال خان نے صراحت کی کہ انہیں کسی کے ماضی سے کوئی اعتراض نہیں، مرد طلاق یافتہ ہو سکتا ہے لیکن شادی کے وقت اس کا سنگل ہونا ضروری ہے۔
ڈراما انڈسٹری میں مشال خان کا مقام
خیال رہے کہ مشال خان کا شمار پاکستان کی ابھرتی ہوئی اور باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے ‘سونو چندا’ جیسے سپر ہٹ ڈراموں سے شہرت حاصل کی اور مختصر عرصے میں انڈسٹری میں اپنا ایک الگ مقام بنایا۔
اپنے بیباک اور صاف گو اندازِ بیان کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بننے والی اداکارہ کے اس بیان پر بھی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔














