صدر آصف علی زرداری نے کیٹی بندر پورٹ کی مجوزہ ترقی کے لیے سڑکوں، بجلی، پانی، صنعتی انفرااسٹرکچر اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔
مزید پڑھیں:صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات
چائنا ہاربر انجینئرنگ کمپنی کی جانب سے کیٹی بندر پورٹ کی مجوزہ ترقی پر بریفنگ کے دوران صدر نے کہا کہ کیٹی بندر پاکستان کے بندرگاہی اور لاجسٹکس نیٹ ورک کو مضبوط بنانے اور تجارت و رابطوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
صدر نے سندھ ڈیلٹا کے حساس ماحولیاتی نظام کے تحفظ اور مقامی ماہی گیر برادری کے روزگار اور مفادات کو بھی پیش نظر رکھنے کی ہدایت کی۔
چینی کمپنی نے کیٹی بندر پورٹ کا تصوراتی ماسٹر پلان پیش کیا، جس کے پہلے مرحلے میں 500 میٹر طویل کثیرالمقاصد ٹرمینل کی تعمیر شامل ہے، جبکہ ابتدائی انجینئرنگ لاگت کا تخمینہ 52 کروڑ 23 لاکھ 40 ہزار ڈالر لگایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:صدر آصف علی زرداری کا ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار
صدر نے چینی اور پاکستانی متعلقہ اداروں کے درمیان تکنیکی تعاون جاری رکھنے اور منصوبے کے ماسٹر پلان، مالیاتی اور عملی طریقہ کار کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔














