عمران خان سے ڈیل ہو رہی ہے نہ شہباز حکومت کے خلاف کوئی فیصلہ آئے گا: ملک احمد خان

پیر 24 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ڈیل کی بات بیزار کن گفتگو ہے، مجھے تو کوئی ایسا تاثر نہیں مل رہا کہ عمران خان سے کوئی ڈیل ہو رہی ہے، نہ ہی شہباز حکومت کے خلاف کوئی فیصلہ آرہا ہے۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہاکہ عمران خان سے کیا ڈیل ہے اور کس چیز پر ڈیل کرنی ہے؟ کیا اس چیز پر ڈیل کرنی ہے کہ پہلے وہ 29 چھاؤنیوں پر حملے کردیں، کور کمانڈر ہاؤس جلا دیں اور پھر ان سے مفاہمت کرلی جائے، کیا یہ ڈیل ہے؟

مزید پڑھیں: موجودہ نظام کہیں نہیں جارہا، حکومت اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کرےگی، محسن نقوی

انہوں نے کہاکہ اگر عمران خان نے جو کیا وہ جرم ہے تو اس معاملے کو عدالتوں کو دیکھنا چاہیے، اور اگر انہوں نے جرم نہیں کیا تو پھر وہ جیل میں کیوں ہیں؟ یہ فیصلہ عدالتوں کو ہی کرنا چاہیے۔

ملک احمد خان نے یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کو سیاہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ شہباز شریف کی حکومت کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں آرہا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہاکہ وفاقی وزیر داخلہ و سینیٹر محسن نقوی ’نظام تباہ ہوگیا‘ والا بیان نہ دیتے تو بہتر تھا، اگرچہ محسن نقوی کی بات میں وزن ہے، تاہم اس پر بات کرنے کا اختیار سیاسی جماعتوں کا ہے، کسی فرد کو انفرادی طور پر اس پر بحث نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ انتظامی اصلاحات ایک سیاسی فیصلہ ہے، جس پر اتفاق رائے ہونا چاہیے۔ اگر انتظامی یونٹس بنانے ہیں تو پہلے سیاسی طور پر فیصلہ کرنا ہوگا۔ انتظامی یونٹس بننے چاہییں یا صوبوں کے حوالے سے کیا رائے ہونی چاہیے، اس کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔

ملک احمد خان نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے صوبوں کے حوالے سے ہونے والی گفتگو سے اجتناب کا کہا ہے، اس لیے میں اس معاملے پر زیادہ رائے نہیں دے سکتا۔

مزید پڑھیں: ملک کو سیاسی استحکام کے لیے قومی مکالمے کی ضرورت، نئے صوبوں پر بھی اتفاق رائے پیدا کیا جائے، فواد چوہدری

انہوں نے کہاکہ محسن نقوی کی گفتگو سے ایسا تاثر مل رہا تھا کہ کہیں پر کوئی اختلاف ہے، اسی تناظر میں نواز شریف نے کہا تھا کہ ان کی گفتگو کا جواب نہ دیا جائے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہاکہ سپریم کورٹ توہین عدالت کے معاملے میں کوئی نقصان دہ فیصلہ نہیں دے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوٹیوب پریمیئم کی قیمتوں میں ستمبر سے 15 فیصد تک اضافے کا اعلان

خواتین پر تشدد کے بڑھتے واقعات، پارلیمانی کاکس اور ’این سی ایس ڈبلیو‘ کا سخت مؤقف، فوری تحقیقات کا مطالبہ

جدید نظام پانی نہ بچا سکا تو بھارت کو صدیوں پرانے آبی نظام یاد آگئے

سلیکون ویلی کا مصنوعی ذہانت سے متعلق مستقبل کا تصور کیوں تشویش کا باعث بن سکتا ہے؟

میر رضا علی قتل کیس: مقتول کے اہلخانہ کا عدالتی کمیشن کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع، جے آئی ٹی بنانے کی استدعا

ویڈیو

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی پبلک سیفٹی ایپ، خصوصی افراد کے لیے مؤثر سہولت

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار