حج 2027: سرکاری حج اسکیم کی تمام نشستیں صرف 7 روز میں مکمل

منگل 25 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حج آپریشن کو مکمل ڈیجیٹل بنانے کی حکومتی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے، حج 2027 کے لیے سرکاری حج اسکیم کی تمام نشستیں صرف 7 روز میں مکمل ہوگئیں۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق 20 سے 25 روزہ شارٹ حج پیکیج کی نشستیں پہلے ہی 24 گھنٹے کے اندر مکمل ہوگئی تھیں، جبکہ لانگ حج پیکیج کی باقی نشستیں بھی آج 25 اگست کو دوپہر 12 بجے مکمل ہوگئیں۔

مزید پڑھیں:پرائیویٹ حج 2027: واجبات کی وصولی شروع، بکنگ اور ادائیگی صرف پاک حج ایپ یا حج پورٹل سے ہوگی

حج واجبات کی وصولی کا عمل 18 اور 19 اگست کی درمیانی شب شروع ہوا تھا۔ مختصر مدت میں سرکاری حج کوٹہ مکمل ہونا عازمین کے بھرپور اعتماد کا مظہر قرار دیا گیا ہے۔

وزارت کے مطابق حج پورٹل کے ذریعے نجی حج اسکیم کی بکنگ کوٹہ مکمل ہونے تک جاری رہے گی۔

نیشنل آئی ٹی بورڈ کے تعاون سے تیار کردہ ڈیجیٹل حج پلیٹ فارم نے بکنگ کے عمل کو آسان اور مؤثر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ پاک حج ایپ اور حج پورٹل کے ذریعے عازمین کو گھر بیٹھے حج کے مختلف مراحل مکمل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی۔

مزید پڑھیں: حج 2027 سے 2030 تک پہلی 4 سالہ حج پالیسی کا اعلان، اخراجات 12 سے 13 لاکھ روپے تجویز

وزارت مذہبی امور کے مطابق ڈیجیٹل نظام کے باعث حج درخواستوں اور واجبات کی وصولی کا عمل پہلے سے زیادہ منظم، شفاف اور تیز رفتار رہا، جبکہ سرکاری حج اسکیم کی تمام نشستوں کا ریکارڈ مدت میں مکمل ہونا وزارت مذہبی امور اور نیشنل آئی ٹی بورڈ کی مشترکہ کاوشوں کا ثمر ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی قیادت میں حج انتظامات کو جدید ڈیجیٹل تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا عمل کامیابی سے جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں