پاکستان کا شام پر امریکی پابندیاں ختم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم

بدھ 26 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے امریکا کی جانب سے شام پر عائد تمام پابندیاں ختم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ مثبت فیصلہ نہ صرف شامی معیشت کی بحالی اور ترقی میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں بھی معاونت کرے گا۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی مستقل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دیرپا امن اور خوشحالی کے لیے برادر ملک شام کے ساتھ دوطرفہ تعاون مزید وسعت دینے کے لیے تیار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp