کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید

بدھ 26 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کے علاقے سرساوہ تا تراڑکھل سڑک کی کلیئرنس کے دوران کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح شرپسندوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں رینجرز اہلکار سپاہی شاہ نواز شہید جبکہ نائیک بلال شدید زخمی ہوگئے۔

ترجمان آزاد کشمیر پولیس کے مطابق شہید رینجرز اہلکار سپاہی شاہ نواز کا تعلق خیرپور سندھ سے ہے۔

ترجمان کے مطابق سڑکوں کی بندش کے باعث نظامِ زندگی اور آمدورفت شدید متاثر ہورہی ہے، جبکہ غذا کی قلت کے خدشات اور علاقہ مکینوں کے پرزور مطالبے پر بند راستوں کو کھولنے اور آمدورفت بحال کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آزاد کشمیر پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ آپریشن کے دوران مختلف مقامات پر کالعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سے کھڑی کی گئی رکاوٹیں ہٹائی جارہی ہیں۔

ترجمان کے مطابق تمام راستوں پر آمدورفت مکمل طور پر بحال ہونے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر کے وزیراعظم نامزد ہونے والے بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی جانب اہم پیشرفت، بیرسٹر افتخار گیلانی وزیراعظم نامزد

پمز اسپتال واقعہ ایک حادثہ، وزیراعظم اور وزیر کا کام ایک اسپتال کو دیکھنے کا نہیں ہونا چاہیے، مصطفیٰ کمال

پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

پمز آتشزدگی واقعے پر سوشل میڈیا مہم، پی ٹی آئی دور میں آگ لگنے کے واقعات کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار