پمز آتشزدگی واقعے پر سوشل میڈیا مہم، پی ٹی آئی دور میں آگ لگنے کے واقعات کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں

بدھ 26 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز اسپتال میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد اسلام آباد میں پی ٹی آئی دور حکومت کے دوران پیش آنے والے مختلف آتشزدگی کے واقعات کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔

رپورٹ کے مطابق 24 اکتوبر 2018 کو پی آئی ڈی بلڈنگ اسلام آباد میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

اسی طرح 29 اکتوبر 2019 کو ایچ 9 بازار میں آگ لگنے کے واقعے کا حوالہ دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں 17 فروری 2020 کو پارلیمنٹ لاجز میں پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ 29 دسمبر 2021 کو غوثیہ پلازا میں بھی آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

رپورٹ میں مارگلہ ہلز میں بار بار آتشزدگی کے واقعات کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جس کے مطابق صرف مارگلہ ہلز میں مئی 2021 کے اختتام تک 32 آتشزدگی کے واقعات ریکارڈ کیے گئے۔

دوسری جانب پمز کے حالیہ واقعے کو آتشزدگی کا ایک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس کی بنیاد پر سوشل میڈیا پر مہم چلائی جارہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے حامی اور سوشل میڈیا ٹرولز اس مہم کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی دور میں متعدد آتشزدگی کے واقعات پیش آنے کے باوجود اس طرح کا ردعمل نہیں دیا گیا، جبکہ موجودہ پمز واقعے پر سوشل میڈیا پر منظم مہم چلائی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت، 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب

بلاول بھٹو بھی پمز اسپتال سانحہ پر بول پڑے، متاثرہ خاندانوں کو انصاف کی فراہمی کا مطالبہ

بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں؟ کپتان نے بتا دیا

نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، سینکڑوں افراد لاپتا، 22 ہلاکتوں کی تصدیق

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار