لاہور ہائیکورٹ نے گھریلو تنازع سے متعلق کیس میں دو کمسن بچوں کو والد کی تحویل سے لے کر والدہ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس امیر عجم ملک نے مسمات عائشہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ پولیس نے دونوں بچوں کو ان کے والد علی احمد سمیت عدالت میں پیش کیا۔ درخواست گزار کے وکیل شہباز علی ہنجرا ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ شوہر نے مبینہ طور پر بچوں کو زبردستی اپنے پاس رکھا اور بیوی کو گھر سے نکال دیا جبکہ دونوں کے درمیان تاحال طلاق نہیں ہوئی۔
میاں بیوی کی انا کے آگئے بچوں کی محبت ہار گئی
عدالت نے بچے ماں کے حوالے کیے تو بچے بابا، بابا کی دہائیاں دیتے رہے ،، رقت آمیز مناظر pic.twitter.com/VfDBQ3yIbs
— Muhammad Ashfaq (@m__ashfaq) August 27, 2026
دوسری جانب والد نے مؤقف اپنایا کہ بیوی خود بچوں کو چھوڑ کر میکے گئی تھی اور بچے ماں کے ساتھ رہنا نہیں چاہتے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد دونوں بچوں کو ماں کی تحویل میں دینے کا حکم دے دیا۔ تاہم بچوں کی حوالگی کے دوران جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے جب کمسن بچے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کرتے ہوئے باپ کے پاس رہنے کی دہائی دیتے رہے۔
بچوں کو ماں کے حوالے کیے جانے کے وقت ان کا ’’بابا، بابا‘‘ پکارتے ہوئے رونا موقع پر موجود افراد کو بھی افسردہ کر گیا۔ واقعے کی ویڈیو اور بچوں کی آہ و بکا پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ والدین کی لڑائی میں سب سے زیادہ معصوم اور بے قصور بچے ہی پِس جاتے ہیں۔
والدین کی لڑائی میں سب سے زیادہ معصوم بچے پِس جاتے ہیں
عدالت نے بچوں کو ماں کے حوالے کیا تو ننھے بچے بابا، بابا پکارتے رہے۔ pic.twitter.com/HPreLAaVOy— Mahrosh Pervaiz (@MahroshPervaiz1) August 27, 2026
چوہدری حمزہ خالد لکھتے ہیں کہ والدین کی انا جیت گئی، معصوم بچے ہار گئے؛ میاں بیوی کی ضد میں روتے بچے، عدالت نے ماں کے حوالے کیا تو ’’بابا، بابا‘‘ پکارتے تڑپ اٹھے۔
والدین کی انا جیت گئی، بچے ہار گئے
میاں بیوی کی ضد میں معصوم بچے رل گئے؛ عدالت نے ماں کے حوالے کیا تو بچے 'بابا بابا' کرتے ہوئے تڑپ اٹھے۔ pic.twitter.com/65B5TyRA64
— Ch Hamza Khalid (@Hamza_sgd) August 27, 2026
ارشد علی لکھتے ہیں کہ والدین کو اپنے بچوں کی خاطر اپنی انا کا بت توڑ دینا چاہیے کیونکہ والدین کی لڑائی میں سب سے زیادہ متاثر بچے ہی ہوتے ہیں۔
والدین کو اپنے بچوں کی خاطر اپنی انا کا بت توڑ دینا چاہیے، کیونکہ والدین کی لڑائی میں سب سے زیادہ متاثر بچے ہی ہوتے ہیں۔
"بابا، بابا! میں نے بابا کے ساتھ جانا ہے—بچوں کی دہائی نے ہر دل کو غمگین کر دیا
لاہور ہائیکورٹ میں دو بچوں کی حوالگی کے کیس میں عدالت نے بچوں کو والد سے لے کر… pic.twitter.com/gHpMS8dLDL— Arshad Ali (@ArshadAliUmar) August 27, 2026














