اسحاق ڈار کی برطانوی وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر اہم پیشرفت

جمعرات 27 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے برطانیہ کے وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے برطانیہ کے سرکاری دورے کے دوران لندن میں برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ سے وفد کی سطح پر مذاکرات کیے ہیں۔

ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا، دونوں وزرائے خارجہ نے تعاون کے تمام شعبوں میں روابط مزید مضبوط بنانے کے لیے دونوں وزارتِ خارجہ کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کا منظم طریقہ کار قائم کرنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں متوقع

دونوں جانب سے اہم شعبوں میں پیشرفت کا باقاعدگی سے جائزہ لینے اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورتحال، بالخصوص مشرق وسطیٰ میں بدلتی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے خطے میں پاکستان کی سفارتی اور ثالثی کی کوششوں اور ان رابطوں کے ذریعے ہونے والی پیشرفت سے برطانوی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔

برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے مشرق وسطیٰ میں مذاکرات، سفارتکاری اور استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار اور سہولت کاری کی کوششوں کو سراہا۔

مذاکرات میں سندھ طاس معاہدے سے متعلق پیش رفت اور خطے کی سکیورٹی صورتحال بھی زیرِ بحث آئی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت مسلسل اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور بین الاقوامی قانون و معاہدوں کی پاسداری یقینی بنانا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار اور سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے درمیان رابطہ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے افغان سرزمین سے پیدا ہونے والے دہشتگردی کے خطرات پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سے سرگرم دہشتگرد گروہ پاکستان کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

دونوں وزرائے خارجہ نے خطے اور اس سے آگے امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے مسلسل رابطوں کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کے کردار کو بھی تسلیم کیا گیا اور کہا گیا کہ پاکستانی برادری پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ تعلقات اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نگاہے یا رسول اللہ نگاہے

معروف PUBG کنٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد کا انتقال کیسے ہوا؟ موت کی وجہ سامنے آگئی

اسحاق ڈار کی برطانوی قومی سلامتی مشیر سے ملاقات، خطے کی سیکیورٹی اور پاک برطانیہ تعاون پر تبادلہ خیال

انڈونیشیا: بدعنوانی کے خلاف ہزاروں افراد پارلیمنٹ کے سامنے پہنچ گئے، پولیس کے ساتھ جھڑپیں

بچوں کے لیے فیس بک، انسٹاگرام پر بڑا کریک ڈاؤن، روزانہ صرف 2 گھنٹے استعمال کی اجازت

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ