اسٹاک مارکیٹ میں زبردست خریداری، انڈیکس 177,833 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

جمعہ 28 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان برقرار رہا اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس دوپہر تک 510 پوائنٹس سے زائد اضافے کے ساتھ 177,800 کی سطح عبور کرگیا۔

دوپہر 12 بجے کی مارکیٹ اپ ڈیٹ کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس 510.34  پوائنٹس یعنی 0.29 فیصد اضافے کے بعد   177,833.12  پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، جبکہ کاروبار کے دوران اب تک 97.94  ملین سے زائد حصص کے سودے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے زرعی شعبے میں نیا انقلابی موڑ، پھلوں کا پہلا برآمد کنندہ اسٹاک ایکسچینج کی فہرست پر لسٹنگ کے لیے تیار

مارکیٹ میں خریداری کا رجحان بالخصوص آٹو موبائل اسمبلرز، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں اور ریفائنریز کے شعبوں میں دیکھا گیا۔

انڈیکس پر نمایاں وزن رکھنے والے کئی حصص بھی مثبت زون میں کاروبار کرتے رہے، جن میں اٹک ریفائنری، حب پاور، ماری پیٹرولیم، او جی ڈی سی ایل، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، پاکستان اسٹیٹ آئل، حبیب بینک اور نیشنل بینک شامل ہیں۔

واضح رہے کہ جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار مجموعی طور پر اتار چڑھاؤ کا شکار رہا تھا۔

ابتدائی تیزی کے بعد کاروبار کے آخری مرحلے میں منافع کے حصول کے لیے ہونے والی فروخت نے مارکیٹ کی ابتدائی برتری ختم کردی تھی۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟

جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 47.93 پوائنٹس یعنی 0.03 فیصد کمی کے بعد 177,322.78 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب عالمی سطح پر بھی جمعہ کو ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں محتاط رجحان دیکھا گیا۔

امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا کے مضبوط مالی نتائج کے بعد ٹیکنالوجی اسٹاکس میں آنے والی تیزی کے باوجود سرمایہ کار امریکی شرح سود سے متعلق پالیسی اشاروں کے منتظر ہیں۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بھی ہفتہ وار بنیاد پر کمی کی جانب گامزن ہیں۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 0.1 فیصد کم ہوکر 89.63 ڈالر فی بیرل ہوگئی اور رواں ہفتے اس کی قیمت میں 5 فیصد سے زائد کمی کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: سرمایہ کاروں کا اعتماد اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کا باعث، کیا معیشت مستحکم ہورہی ہے؟

ایشیائی مارکیٹوں میں ایم ایس سی آئی ایشیا پیسیفک انڈیکس میں 0.1 فیصد، جاپان کے نکی انڈیکس میں 0.5 فیصد اور تائیوان کی اسٹاک مارکیٹ میں 1.2 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ جنوبی کوریا کا کوسپی ایک فیصد اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.3 فیصد نیچے رہا۔

عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ اب امریکی فیڈرل ریزرو کے جیکسن ہول سمپوزیم پر مرکوز ہے، جہاں فیڈرل ریزرو کے چیئرمین کیون وارش آج خطاب کریں گے۔ شرح سود کے آئندہ فیصلوں سے متعلق ان کے اشارے عالمی مالیاتی منڈیوں کی سمت پر اثرانداز ہوسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیکس اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف

’آخر مزید کتنے بچوں کی جانیں جائیں گی؟‘، پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

یورپ کے معمر ترین حکمران شاہ ہارالڈ پنجم انتقال کرگئے، نیا بادشاہ کون ہوگا؟

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ