شاہ ایران کی ساس ملکہ نازلی کا نایاب ہار ویانا کے میوزیم سے چوری

جمعہ 28 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریا میں 2 افراد نے ویانا کے ’میوزیم آف اپلائیڈ آرٹس‘ سے مصر کے سابق شاہی خاندان سے متعلق ہیروں کا ایک قیمتی ہار چوری کر لیا۔ یہ ہار شاہ ایران کی ساس ملکہ نازلی نے اپنی صاحبزادی شہزادی فوزیہ اور مرحوم شاہ ایران رضا شاہ پہلوی کی شادی پر پہنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پیرس: لوور میوزیم سے تاریخی تاج و جواہرات چوری، چوروں نے 7 منٹ میں واردات مکمل کی

سرکاری نشریاتی ادارے او آر ایف نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ مشتبہ افراد مقامی وقت کے مطابق دوپہر تقریباً 2 بجے عام وزٹرز کے بھیس میں میوزیم میں داخل ہوئے اس کے بعد انہوں نے شیشے کی نمائشی الماری توڑی اور ہار اٹھا کر فرار ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق واردات کے وقت متعدد گواہ بھی موجود تھے۔

حکام کا خیال ہے کہ مشتبہ افراد کو پہلے سے علم تھا کہ انہوں نے کون سی چیز چرانی ہے۔

میوزیم کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق یہ پلاٹینم کا ہار 673 ہیروں سے مزین ہے، جن کا مجموعی وزن 200 قیراط سے زائد بنتا ہے۔

یہ نایاب زیور مصر کے شاہی خاندان کے لیے تیار کیا گیا تھا اور ملکہ نازلی نے اسے سنہ 1939 میں اپنی بیٹی شہزادی فوزیہ کی شادی کے موقعے پر پہنا تھا جن کی شادی اس وقت کے ایرانی ولی عہد محمد رضا پہلوی سے ہوئی تھی جو بعد ازاں ایران کے شاہ بنے۔

نیلامی گھر ’سوتھبیز‘ کے مطابق یہ ہار سنہ 2015 میں نیویارک میں ہونے والی ایک نیلامی میں تقریباً 43 لاکھ 30 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔

مزید پڑھیے: لوور میوزیم میں پانی کا رساؤ: مصری نوادرات کی سینکڑوں نایاب کتابیں متاثر

ویانا پولیس نے جاری تحقیقات کے سلسلے میں مشتبہ افراد کی تصاویر اور حلیہ جاری کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق انہوں نے سیاہ رنگ کے کپڑے اور سفید تلوں والے گہرے رنگ کے اسنیکرز پہن رکھے تھے۔

واردات کے بعد مشتبہ افراد نامعلوم سمت میں فرار ہو گئے۔

مرکزی ویانا میں سیکیورٹی اداروں کا بڑی تعداد میں عملہ تعینات کیا گیا جبکہ وفاقی مجرمانہ پولیس کے ثقافتی ورثہ تحقیقاتی یونٹ نے بھی تفتیش میں حصہ لیا۔

میوزیم کے مطابق واقعے کے دوران کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

میوزیم عام زائرین کے لیے کھلا رہے گا تاہم جس نمائش سے یہ ہار چوری ہوا اسے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: فرانس چوری شدہ شاہی زیورات کی تلاش میں سرگرداں، اب وہ انمول خزانہ کس حال میں ہوگا؟

اس نمائش میں تقریباً 500 اشیا شامل تھیں جن میں فرانسیسی لگژری جیولری برانڈ ’وان کلیف اینڈ آرپلز‘ کے 300 سے زائد نمونے اور میوزیم کے اپنے ذخیرے سے 200 سے زائد اشیا شامل تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبر پختونخوا: بنوں اور لکی مروت میں پولیس امن کمیٹی کا منصوبہ ناکام

امریکا میں سندھ طاس معاہدے پر عالمی سیمینار، بھارتی اقدامات خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک قرار

روزگار، تعلیم، صحت اور ڈیجیٹل معیشت، افتخار گیلانی کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے روڈ میپ سامنے آگیا

گل پلازہ سانحہ: جوڈیشل کمیشن کی 78 صفحات پر مشتمل رپورٹ منظرعام پر آگئی، اہم انکشافات

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں