دلچسپ جیت : جنرل الیکشن میں سردار مختار سے ہارے افتخار گیلانی انہی پر فاتح ہوکر وزیراعظم بن گئے

جمعہ 28 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر کی سیاست میں ایک دلچسپ صورتِحال سامنے آگئی، جہاں عام انتخابات میں عوام کے ووٹوں سے کامیاب ہونے والے امیدوار کو اسمبلی کے اندر وزارتِ عظمیٰ کے انتخاب میں اسی امیدوار کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جسے انہوں نے عام انتخابات میں شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

سردار مختار احمد خان آزاد کشمیر اسمبلی کے حالیہ انتخابات میں ایل اے-29 مظفرآباد-3 (مظفرآباد سٹی) سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے۔ انہوں نے 20 ہزار 45 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ کے نامزد امیدوار بیرسٹر افتخار علی گیلانی 16 ہزار 507 ووٹ لے کر الیکشن ہار گئے تھے۔

یوں سردار مختار احمد خان نے بیرسٹر افتخار علی گیلانی کو 3 ہزار 538 ووٹوں کے واضح فرق سے شکست دے کر قانون ساز اسمبلی کی رکنیت حاصل کی۔

تاہم سیاسی منظرنامہ اس وقت دلچسپ ہوگیا جب بیرسٹر افتخار علی گیلانی ٹیکنوکریٹ کی نشست پر دوبارہ اسمبلی میں پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی افتخار گیلانی کو آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

اسمبلی میں واپسی کے بعد بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے وزارتِ عظمیٰ کے انتخاب میں اسی سردار مختار احمد خان کو شکست دے دی، جنہوں نے عام انتخابات میں انہیں 3 ہزار 538 ووٹوں کے فرق سے ہرایا تھا۔

یوں عام انتخابات میں عوام کے ووٹوں سے کامیاب ہونے والا امیدوار اسمبلی کے اندر وزارتِ عظمیٰ کے انتخاب میں اسی امیدوار سے شکست کھا گیا، جسے اس نے عام انتخابات میں شکست دی تھی۔ یہ صورتحال آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتِ حال کا ایک دلچسپ اور غیر معمولی پہلو بن گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہاکی ورلڈ کپ: 4 مرتبہ کا عالمی چیمپیئن پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن لینے میں کامیاب

’آج اقتدار نہیں بلکہ ذمہ داری منتقل ہونے جارہی ہے‘، فیصل ممتاز راٹھور کا بطور وزیراعظم آزاد کشمیر آخری خطاب

دنیا کے کم عمر ترین بادشاہ اویو انتقال کرگئے

بھارت جان لے، پانی ہماری ریڈ لائن ہے، 25 کروڑ پاکستانیوں کی آبی بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اسحاق ڈار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 58پیسے، ڈیزل 17پیسے سستا

ویڈیو

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، مظاہرین پر ایف آئی آر کا تذکرہ

سانحہ پمز، ملزمان سامنے آئے نہ کوئی گرفتاری ہوسکی، سسٹم ٹھیک ہوگا؟ عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟ کیریئر پر ایک نظر

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ