وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ہفتہ 29 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے مظفرآباد میں گرین بس سروس کا افتتاح کردیا، جس کے بعد شہر میں جدید سفری سہولیات کی فراہمی کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ گرین بس سروس کے ذریعے شہریوں کو آرام دہ، محفوظ اور کم خرچ سفری سہولت میسر آئے گی۔

گرین بس سروس کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جدید ٹرانسپورٹ نظام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ گرین بس سروس عوام کو جدید اور معیاری سفری سہولت کی فراہمی کی جانب اہم قدم ہے۔ حکومت آزاد کشمیر عوامی فلاح اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے۔

بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا کہ صحت کے شعبے میں عوام کو مزید بہتر سہولیات فراہم کریں گے۔ عوام کو صحت اور ٹرانسپورٹ سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانا حکومت کی ترجیح ہے۔

قبل ازیں نو منتخب وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے سینٹرل پریس کلب مظفرآباد کا دورہ کیا اور صحافیوں سے گفتگو کی۔

اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ راولاکوٹ کے حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ راولاکوٹ کے 7 حلقوں میں الیکشن نہ ہونے کا بھی افسوس ہے۔ ہم پوری کوشش کریں گے کہ یہ مسئلہ حل ہو۔

بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا کہ سب سے پہلے سکولوں میں انٹرنیٹ سروس بحال کریں گے تاکہ بچوں کی تعلیم کا نقصان نہ ہو۔

وزیراعظم نے کہا کہ کے پی اور پنجاب سے آنے والے راستوں کی بندش کا مسئلہ ہے، تاہم وہ یہ واضح کرتے ہیں کہ 2 دنوں میں یہ مسئلہ نظر نہیں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ میرپور میں کاروباری طبقے کے نقصان کے ازالے کے لیے پالیسی بنائیں گے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہاکہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی لے رہی ہے۔ کوئی ایسی بات نہیں ہونی چاہیے جس سے کسی بھی ڈویژن کا منفی چہرہ سامنے آئے۔

بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں نوجوان موجود ہیں اور آزاد کشمیر میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے صحافی اپنا کردار ادا کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں