افتخار گیلانی کی بطور وزیراعظم نامزدگی، مشکل فیصلہ نواز شریف نے کیا، رانا ثنا اللہ

اتوار 30 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم آزادکشمیر بنانے کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کیا تھا اور اس فیصلے میں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی گئی۔

ایک نجی ٹیلیویژن پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ افتخار گیلانی کو وزیراعظم آزاد کشمیر بنانے کا فیصلہ پارٹی قیادت اور میاں نواز شریف نے باہمی مشاورت سے کیا۔ ان کے مطابق قیادت کے لیے یہ ایک مشکل فیصلہ تھا، تاہم بالآخر افتخار گیلانی کے حق میں فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:روزگار، تعلیم، صحت اور ڈیجیٹل معیشت، افتخار گیلانی کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے روڈ میپ سامنے آگیا

انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر شاہ غلام قادر ہر قیمت پر ساتھ رہیں گے، جبکہ انہیں اور سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجا فاروق حیدر کو بھی پارٹی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار افتخار گیلانی آزادکشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے قانون ساز اسمبلی میں 30 ووٹ حاصل کیے، جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار مختار خان کو 14 ووٹ ملے۔

افتخار گیلانی پہلی بار 2011 میں آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ وہ آزادکشمیر کے وزیر تعلیم بھی رہ چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp